• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عازمین حج وعمرہ کو ماسک پہننے کی ہدایت

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
عازمین حج وعمرہ کو ماسک پہننے کی ہدایت
جدہ: سعودی عرب میں کورونو وائرس کے باعث دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمینِ حج و عمرہ کو حرم شریف میں ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے، سعودی عرب میں کورونو وائرس سے اب تک 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

سعودی وزارت صحت نے دنیا بھر سے عمرہ کیلئے آئے لاکھوں افراد کو خصوصی ہدایات کی ہے کہ حرم شریف میں طواف کے دوران ماسک کا استعمال کریں۔

دی نیوز ٹرائب: Areeb Hasni Jul 13th, 2013
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
حج محدود: ویل چیئر پر طواف بند

مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں حرم شریف کے سیکورٹی حکام نے رش کے اوقات میں ویل چیئر میں طواف کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈپٹی وزیر حج نے کہا ہے کہ متعمرین عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل واپس چلے جائیں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ متعمرین کے ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی اُن کی وطن روانگی یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل سعودی حکام کی جانب سے وائرس کے پیش نظر بزرگ افراد اور حاملہ خواتین کو حج اور عمرے کی ادائیگی سے منع کرنے کی ہدایات بھی سامنے آئی تھیں۔

دی نیوز ٹرائب: Areeb Hasni Jul 14th, 2013
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
مکۃ المکرمہ: مسجدالحرام کے جاری توسیعی منصوبے کا ایک حصہ مکمل کر لیا گیا

مکۃ المکرمہ: مسجدالحرام کے جاری توسیعی منصوبے کا ایک حصہ مکمل کر لیا گیا جس کے بعد خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے نوتعمیر حصے کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دیا ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران معتمرین کو عمرے کی ادائیگی کے لیے مزید سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حرم کے توسیعی منصوبے کے تحت اب تک مسجد حرم کا گراؤنڈ ، فرسٹ، میزانائن منازل، بیرونی شمالی، مغربی اور جنوبی صحنوں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ جگہیں معتمرین کے لیے دستیاب ہیں۔

علاوہ ازیں بیت الخلا اور مسجد الحرام کی چند دیگر منزلوں کے صحن بھی جلد مکمل ہوجائیں گے جو مزید 80 ہزار افراد کی گنجائش فراہم کریں گے۔ بیرونی صحن کیساتھ صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے فلٹرز کی تنصیب کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے

پاکستانی نیوز پیپر : 2013-07-13
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
یاد رہے کہ ایک روز قبل سعودی حکام کی جانب سے وائرس کے پیش نظر بزرگ افراد اور حاملہ خواتین کو حج اور عمرے کی ادائیگی سے منع کرنے کی ہدایات بھی سامنے آئی تھیں
کیا یہ کسی قسم کی پابندی ہے یا فقط سعودی حکام کا مشورہ؟
کوئی دو روز قبل کسی نے بتایا کہ شوگر اور سانس کے مریضوں کو حج و عمرہ کی ادائیگی سے منع کیا جا رہا ہے۔ اس میں کس حد تک صداقت ہے؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اتنی شدید گرمی میں لو لگنے سے اچھے بھلے تندرست آدمی کا بھی بہت برا حال ہوتا ھے اور اس صورت میں شوگر اور سانس کے مریضوں کو احتیاطی طور پر شائد روکا گیا ہو، شوگر میں کسی بھی وقت جسم پھرپھرانا شروع ہو جاتا ھے اور سانس کی بیماری میں بھی کیا پتہ کہاں سانس اکھڑ جائے۔

دنیا سے جتنی تعداد میں حج پر لوگوں کو کوٹہ کے مطابق ویزے دئے جاتے ہیں اسی حساب سے وہاں پر ہر چیز کا انتظام بھی کرنا پڑتا ھے، جیسے بیماری پر ڈسپنسری کا، مثال سے اگر عملہ کم ھے اور ایسے مریض بہت تو رزلٹ خراب ہی نکلے گا۔ اگر کسی چیز پر منع ھے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہو گی واللہ اعلم

والسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان کی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مشرق وسطٰی اور سعودی عرب سے آنے والوں کی اسکریننگ کا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا فیصلہ وزارت ریگولیشن اینڈ سروسز نے کیا ہے ، اسکریننگ ہوائی اڈوں پر کرائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ادارہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ عمرہ اور حج سے آنے والوں کی خاص طو پر اسکریننگ کی جائے کیونکہ حج و عمرہ سیزن میں کرونا وائرس بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت پر قومی ادارہ صحت کو این آئی ایچ نے جواب دیا ہے کہ حج و عمرہ سمیت بیرون ملک جانے والے لاکھوں افراد کی اسکریننگ ممکن نہیں۔

قومی ادارہ صحت نے مزید کہا ہے کہ اس عمل میں مالی و انتظامی اخراجات ناقابل برداشت ہوں گے،اس لئے حج و عمرہ پر جانے والوں کو احتیاطی تدابیر کی تربیت دی جائے۔

این آئی ایچ کے مطابق کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لئے لیب قائم کر دی گئی۔

دی نیوز ٹرائب: Saher Afshan Jul 23rd, 2013
 
Top