محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
عبدہ ورسولہ
تمہارا دین یہ ہے :
اشهد ان محمداً عبده ورسوله
''عبدہ '' پہلے فرمایا اور رسولہ ،بعد کو ، کہ عبد کی درجہ سے نہ بڑھانا ( ملفوظات مولانا احمد رضا بریلوی ج4ص 37، مطبع نظامی پریس بدایوں طبع کراچی ص 43)
مولانا نعیم الدین مراد آبادی نے فرمایا : جب سید عالم ﷺ شب معراج درجات عالیہ و مراتب رفعیہ پر فائز ہوئے تو رب عزوجل نےخطاب فرمایا: اے محمد (ﷺ) یہ فضیلت و شرف تمہیں کیوں عطاء فرمایا ؟ حضور ﷺ نے عرض کیا ، ''اس لئے کہ تو نے مجھے عبدیت کے ساتھ اپنی طرف منسوب فرمایا'' (خزائن العرفان حاشیہ ومختصر تفسیر کنز الایمان ترجمہ قرآن مولانا احمد رضا ، زیر آیت سبحان الذی اسری ٰ، رکو ع1 ،پارہ 15)