عبدالرحیم راسخ
مبتدی
- شمولیت
- جولائی 01، 2018
- پیغامات
- 5
- ری ایکشن اسکور
- 1
- پوائنٹ
- 3
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته؛
پر امیدہوں سب اراکین فورم بخیریت وعافیت ہوں گے۔آج بروز اتوار ،جب بحیثیت رکن مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے بلاک حاضر ہوا تو میرے سینئرو مخلص ساتھی اور مدینہ یونیوسٹی میں ماجستیر کے طالب علم محترم قاری خضر حیات صاحب سے ملاقات ہوئی۔خیر وعافیت کے بعد قاری صاحب فرمانے لگے ، آپ فورم پہ نہیں آتے ؟تو جوابا عرض کیا کہ بس ریسرچ کے سلسلہ میں ویب سائٹ (کتاب و سنت ڈاٹ کام ) سے استفادہ کرتے رہتے ہیں،البتہ باقاعدہ محدث فورم پہ اکاؤنٹ نہیں بنایا۔تو فرمانے لگے ابھی بنا لیتے ہیں۔میں قاری صاحب کا اس پر نہائت مشکور ہوں۔اللہ تعالی آپ کا حامی وناصر ہو اور آپ سے اپنی رضا کےلئے دین کا کام لے۔امین۔
چونکہ بحیثیت رکن فورم پر حاضری کا پہلا دن ہے تو یہی مناسب سمجھا کہ سب سے پہلےتعارف ہی پیش خدمت ہو جائے۔
میرانام عبدالرحیم راسخ اور ابائی علاقہ فورٹ عباس ہے۔الحمدللہ؛ اللہ تعالی کی توفیق سے 2016 میں جامعہ لاہور الاسلامیہ سے کلیۃ القرآن کے طالب علم ہونے کی حیثیت سے سند فراغت حاصل کی۔البتہ فراغت سے تقریبا دو سال قبل سے جزوی وقت کے لئے مجلس التحقیق الاسلامی میں خدمت دین کا موقع میسر آیا اور بعد از فراغت سے تاحال کل وقتی رکن ہونے کی سعادت حاصل ہے ۔اورساتھ ساتھ جامعہ لاہور الاسلامیہ میں نہایت مشفق اساتذہ کرام محترم قاری انس حفظہ اللہ اور محترم قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ کے زیر نگرانی قراءات عشرہ (صغری وکبری) کی تدریس کا موقع میسر آیا ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔راقم الحروف اپنے اساتذہ کرام کی اس شفقت پر ان کا نہایت مشکور اور ان کے لئے دعا گو ہے۔ اسی طرح عملی میدان میں اترنے کےساتھ ساتھ اللہ تعالی نے دور طالب علمی والی نعمت کو بھی جاری وساری رکھا ہوا ہے ۔بتوفیق اللہ تعالی ؛پنجاب یونیورسٹی میں ایم۔اے اسلامیات کا سٹوڈنٹ ہوں اورعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی۔ایڈ کی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔
اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ باری تعالی تعلیم و تعلم کا سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رکھے اور اپنی رضا کے لئے دین کا کا م لےکر ذریعہ نجات بنائے۔اساتذہ کرام اور والدین کے لئے صدقہ جاریہ بنائے ۔اسی طرح مادر علمی اور اس سے ملحق اداروں کو مزید بلندیاں عطا فرمائے اور ان کی کامیابی میں شامل تمام افراد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے۔امین۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Last edited by a moderator: