کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
عراق: داعش نے ہیلی کاپٹر مار گرایا، دونوں پائلٹ ہلاک
تین ماہ میں تیسرا ہیلی کاپٹر گرا دیا، عراقی حکام میں تشویش
تین ماہ میں تیسرا ہیلی کاپٹر گرا دیا، عراقی حکام میں تشویش
بغداد ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: ہفتہ 20 صفر 1436هـ - 13 دسمبر 2014م
عراقی حکومت کے ایک ذمہ دار نے اس اعلان کے ساتھ کہ ''داعش نے ایک ہیلی کاپٹر کو مارگرایا ہے۔ غیر معمولی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ داعش کے عسکریت پسند طیارہ شکنی کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں ہی ہلاک ہو گئے ہیں۔
جس کا صاف مطلب ہے کہ داعش آئندہ دنوں امریکی قیادت میں جاری فضائی کارروائیوں میں بروئے کار جنگی طیاروں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔
اب تک داعش کی پیش قدمی روکنے میں عالمی اتحادیوں کی یہ فضائی کارروائیاں ہی کسی حد تک کامیاب رہیں، جو ماہ ستمبر سے مختلف ملکوں کی طرف سے جاری ہیں جبکہ امریکا نے ماہ اگست میں ان کا آغاز کیا تھا۔
داعش کی طرف سے ہیلی کاپٹر کو شیعہ کمیونٹی کے لیے مقدس شہر سمارا میں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے سمارا دارالحکومت بغداد کے شمال میں 95 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
وزارت دفاع کے ایک سینئر ذمہ دار کے مطابق سنی عسکریت پسندوں نے راکٹ لانچر داغ کر ای۔سی 635 ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ فوجی ذرائع نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے تاہم دونوں حکام نے اپنا نام ظاہر کرنے سے معذرت کی ہے۔
ای سی 635 طرز کے ہیلی کاپٹر کو ائیر بس ہیلی کاپٹر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ ہیلی کاپٹر ٹرانسپورٹیشن کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ عسکریت پسندوں نے اس سے پہلے ماہ اکتوبر میں بیجی شہر میں بھی دو ہیلی کاپٹر گرائے تھے۔
ح