• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عراق میں ISIS نے 10نکاتی ایجنڈا پیش کردیا !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
عراق میں ISISنے 10نکاتی ایجنڈا پیش کردیا


لنک

بغداد (نیوز ڈیسک) صرف چند روز میں عراق کے متعدد شہروں پر قبضہ کرنے والی ISIS (داعش) نے اپنے زیر کنٹرول علاقے کی گورننس کے لئے 10 نکات کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا مختصر ترجمہ کچھ اس طرح ہے:

-1 لوگوں، تم نے سیکولر نظام اپنا کر دیکھ لیا، اس نے تمہیں درد دیا، اب اسلامی ریاست کے قیام کا وقت آگیا ہے۔

-2 جو ہم سے پوچھ رہے ہیں ”تم کون ہو“ تو ہم اسلام کے سپاہی ہیں اور ہم نے خلافت کی بحالی کا بیڑا اٹھایا ہے۔

-3 جو رقم ہم نے نورالمالکی کی حکومت سے لوٹی ہے، اب وہ عوام کی ہے اور صرف امام ہی اسے خرچ کرسکتے ہیں، چوری کرنے والے کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں گے۔

-4 تمام مسلمان وقت پر باجماعت نماز کے لئے مساجد آنا شروع کردیں۔

-5 ہم قبائلی رہنماﺅں اور شیخوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ حکومت سے ہاتھ ملا کر غدار نہ بنیں۔

-6 کسی بھی قسم کی منشیات، شراب اور سگریٹ کی اجازت نہیں۔

-7 پولیس اور دیگر اداروں کے ارکان کے پاس توبہ کا موقع ہے۔ ان کے لئے ہم نے خصوصی جگہیں کھول رکھی ہیں۔

-8 اسلامک اسٹیٹ کے علاوہ کسی قسم کے جھنڈے اور تقریبات ممنوع ہیں۔

-9 مزاروں اور قبروں پر ہماری پوزیشن واضح ہے، تمام کو مسمار کردیا جائے گا۔

-10 خواتین سادہ اور کھلا لباس پہنیں اور صرف ضرورت کے تحت گھر سے نکلیں۔
 
Top