• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عراق کے ساتھ سرحد پر جھڑپ، تین سعودی محافظ جاں بحق

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
عراق کے ساتھ سرحد پر جھڑپ، تین سعودی محافظ جاں بحق

شمالی صوبے کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کا حملہ​

پیر 14 ربیع الاول 1436هـ - 5 جنوری 2015م
الریاض۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ


سعودی عرب کے عراق کے ساتھ واقع بارڈر پر دہشت گردوں کے حملے میں تین سرحدی محافظ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان میں ایک افسر بھی شامل ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے عراق کے ساتھ واقع شمالی صوبے کے سرحدی علاقے میں سعودی محافظوں کی گشتی ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ یہ واقعہ سرحدی علاقے آرار کے نزدیک پیر کو علی الصباح ساڑھے چار بجے پیش آیا ہے۔

سعودی سکیورٹی اہلکاروں نے اس حملے کا بھرپور جواب دیا ہے اور انھوں نے حملہ آوروں کا محاصرہ کر لیا۔ اس دوران ایک حملہ آور نے بارود سے بھری بیلٹ کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں وہ خود مارا گیا ہے اور سعودی سکیورٹی اہلکاروں نے دوسرے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔

قبل ازیں وزارت داخلہ نے دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

ح
 
شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
یا اللہ موحدین کو رافضی و خارجی سازشوں سے محفوظ رکھنا، آمین۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
قومی وحدت کو گزند پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: شاہ عبداللہ

بدھ 16 ربیع الاول 1436هـ - 7 جنوری 2015م
ریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ


سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے صحت یابی کے بعد اپنے ایک بیان میں قومی وحدت کا ہرقیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی اندرونی اور بیرونی دشمن کو سعودی عرب کی قومی سلامتی اور وحدت کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ عبداللہ کی جانب سے ایک تحریری بیان ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں پڑھ کر سنایا۔ بیان میں شاہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک اور قومی وحدت کا ہرقیمت پر دفاع کریں گے۔ کسی بیرونی اور اندورنی قوت، کسی ملک یا تنظیم کو سعودی عرب کی قومی وحدت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف سوچنے والوں کے لیے ہمارے دلوں میں کوئی جگہ ہیں۔ ہم ایسے عناصر اور قوتوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

شاہ عبداللہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ دہشت گردی کا ناسور عالمی مسئلہ ہے اور سعودی عرب بھی دہشت گردی کے خطرات سے نبرد آزما رہے گا۔ جو لوگ سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا سوچ رہے ہیں وہ غلط فہمی میں ہیں۔

شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے دوران تخریب کارعناصر اور گمراہ فرقوں کی جانب سے سعودی عرب کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے دہشت گردی کی متعدد کوششیں کیں لیکن مملکت کے چوکس اور بیدار سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی تمام سازشیں ان پر الٹ دیں۔

سعودی فرمانروا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں سے وابستہ کئی اہلکاروں کی دہشت گردوں کے حملوں میں شہادت کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم نے دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکے کا عزم بالجزم کر رکھا ہے۔

شاہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ عالمی دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ملک سے باہر بھی انسداد دہشت گردی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کے لیے ریاض حکومت کی طرف سے ایک سو ملین ڈالر کے فنڈز جمع کرنے کی مہم جاری ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی دوست ملکوں سے بھی تعاون طلب کیا۔

ح
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
ابھی صورتحال دعاوں کے ساتھ ساتھ دوا کی بھی ہے پیچھے ھوتی ہیں اور سامنے رافضی ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب: پیرس میں دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی مذمت

سعودی عرب نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔​

العربیہ ڈاٹ نیٹ
بدھ 16 ربیع الاول 1436هـ - 7 جنوری 2015م


سعودی عرب نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بدھ کو ایک اخبار کے دفتر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ تین مسلح افراد کے اس حملے میں دس صحافیوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے ایک حکومتی عہدے دار کا بیان نقل کیا ہے۔ اس میں انھوں نے کہا ہے کہ ''سعودی عرب دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتا ہے۔ اسلام اور دوسرے مذاہب اس طرح کے فعل کو مسترد کرتے ہیں''۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ''سعودی عرب حملے میں مارے گئے افراد کے خاندانوں، جمہوریہ فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کا خواہش مند ہے''۔

عرب لیگ اور الازہر کی مذمت

بائیس عرب ممالک کی نمائندہ تنظیم عرب لیگ اور قاہرہ میں قائم مسلمانوں کی تاریخی دانش گاہ الازہر نے بھی پیرس میں نقاب پوش افراد کی جانب سے مزاحیہ ہفت روزہ اخبار چارلی ہیبڈو کے دفاتر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے ایک بیان میں اخبار کے دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔مصر کی سرکاری خبررساں ایجنسی مینا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق: ''جامعہ الازہر نے حملے کو مجرمانہ کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام اس طرح کے تشدد کی کسی بھی شکل کی مذمت کرتا ہے''۔

فرانس کی مسلم کونسل نے فائرنگ کے اس واقعے کے فوری بعد اس کی مذمت کی ہے اور اس کو بربریت قرار دیتے ہوئے پریس کی آزادی اور جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔ مسلم کونسل فرانس کی مسلم کمیونٹی کی نمائندہ ہے۔ اس نے مسلمانوں کو امن سے رہنے کی تلقین کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ انتہاپسندانہ تعبیروں سے گریز کریں۔

بیان کے مطابق: ''دہشت گرد گروپوں کے پاگل پن کی وجہ سے بین الاقوامی ماحول کشیدہ بن چکا ہے اور وہ غلط طور پر خود کو اسلام کا نمائندہ قرار دیتے ہیں۔ ہم تمام لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اشتعال انگیزی سے بچنے کے لیے جمہوریہ کی اقدار اور جمہوریت سے جڑے رہیں''۔

ح
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
عراق سرحد پر حملے میں ملوّث تین سعودیوں کی شناخت

الریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
جمعہ 18 ربیع الاول 1436هـ - 9 جنوری 2015م

سعودی عرب کے عراق کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں سرحدی سکیورٹی اہلکاروں پر اسی ہفتے حملے میں ملوّث چار مسلح افراد میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے اور وہ تینوں سعودی شہری ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ وہ ابھی چوتھے حملہ آور کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔ سرحدی محافظوں پر حملے کے الزام میں تین سعودی شہریوں اور چار شامیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عراق کے ساتھ سرحد پر مسلح افراد کے خود کش حملے اور فائرنگ میں تین سعودی سرحدی محافظ جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے تھے۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے۔

واقعے کے بعد سعودی سکیورٹی فورسز نے اے کے 47 رائفلوں سمیت خود کار ہتھیار، دستی بم اور بارود سے بھری جیکٹس برآمد کی تھیں۔ انھوں نے جائے وقوعہ سے عراقی اور شامی بنکوں کے کرنسی نوٹ بھی برآمد کیے تھے۔

گذشتہ سوموار کی صبح چار حملہ آوروں نے آرار شہر کے نزدیک واقع علاقے میں سرحدی محافظوں کی گشتی پارٹی پر حملہ کر دیا تھا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور پکڑا گیا تھا لیکن اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ باقی تین حملہ آوروں کو وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ح
 
Top