• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عربی سے اردو - اردو سے عربی الفاظ کا کنورٹر - ایک چھوٹا مگر اہم ٹول

شمولیت
جون 16، 2011
پیغامات
100
ری ایکشن اسکور
197
پوائنٹ
97
السلام علیکم - فورم کے پیارے بھائیو، اللہ ہم سب کی دینی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ آج میں آپ کے لیے ایک چھوٹا مگر بہت اہم ٹول لایا ہوں جس کی اکثر بھائیوں کو کام کے دوران ضرورت پڑتی ہے۔ یہ عربی سے اردو الفاظ کا کنورٹر ہے۔ اس سے پہلے میں خود @ابوطلحہ بابر بھائی کا بنایا ہوا ایک ٹول استعمال کرتا تھا ۔ جو کہ ایک ویب پیج کی شکل میں تھا۔
لیکن یہ ٹول سافٹ وئیر ٹول کی شکل میں ہے اور نہایت کم سائز یعنی صرف 260 کے بی ہے۔
یہ ٹول عربی ك ، ه ، ي، ة، زیر، زبر، پیش، دو زبر، دو زیر ، دو پیش، اور شد کے علاوہ عربی أ ، إ کو بھی اردو میں کنورٹ کرتا ہے۔
یہ ٹول کمپیوٹر میں انسٹال ہوتا ہے ۔ اور آسانی سے عربی سے اردو اور اردو سے عربی کو منتقل کر دیتا ہے۔
کافی بھائیوں کو اس کی افادیت اور ضرورت کا پتا ہوگا۔ لیکن جنہیں نہیں پتا انہیں بتاتا چلوں ۔ کہ جب ہم ایک عربی عبارت مثلاً
(( وَهَكَذَا رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْ طُرُقٍ عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ كَمَا رَوَاهُ شُعْبَةُ وَلَمْ يُخْتَلَفْ عَلَيْهِ فِيهِ ، وَهَذَا الْمَقَامُ مِمَّا حُكِمَ لِسُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ فِيهِ عَلَى شُعْبَةَ ، وَخَطَّأَ بُنْدَارٌ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ فِي رِوَايَتِهِ ذَلِكَ عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَقَالَ : رَوَاهُ الْجَمَاعَةُ مِنْ أَصْحَابِ سُفْيَانَ عَنْهُ بِإِسْقَاطِ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، وَرِوَايَةُ سُفْيَانَ أَصَحُّ فِي هَذَا الْمَقَامِ الْمُتَعَلِّقِ بِصِنَاعَةِ الْإِسْنَادِ ، وَفِي ذِكْرِهِ طُولٌ لَوْلَا الْمَلَالَةُ لَذَكَرْنَاهُ ، وَفِيمَا ذُكِرَ كِفَايَةٌ وَإِرْشَادٌ إِلَى مَا تُرِكَ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
کو اردو کی بورڈ سے سرچ کریں تو نہیں آتی، یا بعض دفعہ کئی جگہوں پر صرف اردو رسم الخط کی ضرورت پڑتی ہے۔
یہ کنورٹر اس کو یوں کنورٹ کرئے گا۔

وہکذا رواہ الترمذی والنسائی وابن ماجہ من طرق عن سفیان ، عن علقمۃ ، عن ابی عبد الرحمن ، من غیر ذکر سعد بن عبیدۃ کما رواہ شعبۃ ولم یختلف علیہ فیہ ، وہذا المقام مما حکم لسفیان الثوری فیہ على شعبۃ ، وخطا بندار یحیى بن سعید فی روایتہ ذلک عن سفیان ، عن علقمۃ ، عن سعد بن عبیدۃ ، عن ابی عبد الرحمن وقال : رواہ الجماعۃ من اصحاب سفیان عنہ باسقاط سعد بن عبیدۃ ، وروایۃ سفیان اصح فی ہذا المقام المتعلق بصناعۃ الاسناد ، وفی ذکرہ طول لولا الملالۃ لذکرناہ ، وفیما ذکر کفایۃ وارشاد الى ما ترک ، واللہ اعلم .

اسی طرح اردو سے عربی بھی کنورٹ کرتا ہے۔


یہاں سے ڈاونلوڈ کریں۔
 
Last edited:

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,427
ری ایکشن اسکور
411
پوائنٹ
190
@شیر سلفی بھائی السلام علیکم ، بہت اچھی شیئرنگ ہے ۔ جزاک اللہ خیرا
لیکن ایک وضاحت ضروری سمجھتا ہوں ، وہ یہ کہ جس ایپلیکیشن کی @ابوطلحہ بابر بھائی والی کی آپ بات کررہے ہیں وہ MQH ہے اور وہ صرف ویب پیچ نہیں ہے مکمل ایپلیکشن ہے جو نا صرف مندرجہ بالا کام کرتی ہے بلکہ اس میں وہ تمام افعال سرانجام پاتے ہیں جو قرآن و حدیث کی تفسیر، تشریح ، فقہ الحدیث وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں ۔ اسلامک اردو بکس پر جتنا بھی مواد موجود ہے وہ اسی ایپلکیشن کے ذریعہ مکمل کیا جاتا ہے ۔
والسلام
 
شمولیت
جون 16، 2011
پیغامات
100
ری ایکشن اسکور
197
پوائنٹ
97
جی @مظاہر امیر بھائی بالکل صحیح کہا یہ واقعی ابو طلحہ بھائی کی بہت زبردست کاوش ہے جس سے ہم سب استفادہ کر رہے ہیں۔ بس اللہ ہمیں مزید دین کے کام کرنے کی توفیق دے۔ آمین
 
شمولیت
جون 16، 2011
پیغامات
100
ری ایکشن اسکور
197
پوائنٹ
97
@مظاہر امیر بھائی یہ ایم کیو ایچ ٹول کی کوئی ویڈیو ہے ، اس میں پی ڈی ایف لوڈ نہیں ہوتی۔ ہنگ ہو جاتا ہے۔ اور نیا ورژن کہاں سے ڈاونلوڈ ہوگا
 
Top