• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عربی فونٹ

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک عربی فونٹ ہے جس کا نام PDMS ہے۔یہ عربی عبارت کو اتنا خوبصورت بنا دیتا ہے شاید اس سے زیادہ کوئی عربی فونٹ بہتر ہو۔تو میری گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو عربی ٹیگ میں اس فونٹ کو شامل کر دیں تاکہ عربی عبارت لکھنے میں بہتری آسکے۔جزاک اللہ خیرا
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جزاک اللہ ارسلان بھائی اس تجویز کے لئے۔
غالباً فورم کے بالکل شروعاتی دور میں ہم نے اس فونٹ پر بھی ٹیسٹنگ کی تھی۔ دراصل ہمارے یہاں عربی فونٹ کے استعمال میں ایک بہت اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ بعض لوگ عربی کو اردو کی بورڈ سے لکھتے ہیں۔ اور بعض عربی کی بورڈ سے۔ پانچ حروف ایسے ہیں جن کی یونیکوڈ ویلیوز میں اردو یا عربی کی بورڈ استعمال کرنے سے اختلاف ہو جاتا ہے۔
موجودہ فونٹ جو کنگ فہد کا استعمال کیا جا رہا ہے اس کے استعمال کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ یہ فونٹ اردو اور عربی تمام حروف کی ویلیوز کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ دیگر عربی فونٹ صرف عربی کی بورڈ سے ٹائپ کردہ عربی حروف کی ویلیوز کو سپورٹ کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے فونٹ درست طور پر ڈسپلے نہیں ہوتا۔ اگر آپ کی یا دیگر کسی بھائی کی نظر میں کوئی ایسا فونٹ موجود ہے جو اردو اور عربی ویلیوز کو سپورٹ کرتا ہو اور موجودہ کنگ فہد فونٹ سے زیادہ خوبصورت ہو تو ہمیں ضرور مطلع کریں ہم ان شاء اللہ اس پر اپنی ٹیسٹنگ کرنے کے بعد اس کو اپلائی کر دیں گے۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
ارسلان بھائی آپ ہمیں یہ فونٹ PDMS مہیا کردیں۔اگر یہ ہر وہ عربی عبارت جو اردو کی بورڈ سے لکھی گئی ہو یا عربی کی بورڈ سے کی ویلیوز کو سپورٹ کرتا ہے تو ان شاءاللہ عربی ڈیفالٹ فونٹ یہی کردیا جائے گا۔لیکن مشورہ کے ساتھ
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ارسلان بھائی آپ ہمیں یہ فونٹ PDMS مہیا کردیں۔اگر یہ ہر وہ عربی عبارت جو اردو کی بورڈ سے لکھی گئی ہو یا عربی کی بورڈ سے کی ویلیوز کو سپورٹ کرتا ہے تو ان شاءاللہ عربی ڈیفالٹ فونٹ یہی کردیا جائے گا۔لیکن مشورہ کے ساتھ
السلام علیکم
جی بھائی مشورہ ضرور کیجئے گا کیونکہ میں نے لکھا ہے۔
میرا خیال ہے کہ PDMS فونٹ عربی اور اردو دونوں کی ویلیوز کو سپورٹ کرتا ہے۔
لہذا مشورہ کر لینا بہتر ہے ہو سکتا ہے کسی اور بھائی کے پاس اس سے بہتر رائے موجود ہو۔
لیکن ابھی جو زیر استعمال کنگ فہد فونٹ ہے یہ تو عربی عبارت کے لیے کسی طرح موزوں نہیں۔میں نے ابھی کچھ دیر پہلے ایک نیا تھریڈ پوسٹ کیا ہے "قیامت کے دلائل"
اس میں جا کر دیکھیں کس طرح عربی عبارت میں ڈبے دبے سے بن گئے ہیں۔برائے مہربانی اس کا کچھ کریں۔نیز ایک تجویز اور بھی ہے کہ عربی عبارت کے رنگ تبدیل ہونے کے متعلق بھی گفتگو کیجئے گا کہ یہ تبدیل ہونا چاہیے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
لیکن ابھی جو زیر استعمال کنگ فہد فونٹ ہے یہ تو عربی عبارت کے لیے کسی طرح موزوں نہیں۔میں نے ابھی کچھ دیر پہلے ایک نیا تھریڈ پوسٹ کیا ہے "قیامت کے دلائل"
اس میں جا کر دیکھیں کس طرح عربی عبارت میں ڈبے دبے سے بن گئے ہیں۔برائے مہربانی اس کا کچھ کریں۔نیز ایک تجویز اور بھی ہے کہ عربی عبارت کے رنگ تبدیل ہونے کے متعلق بھی گفتگو کیجئے گا کہ یہ تبدیل ہونا چاہیے۔
ارسلان بھائی، قیامت کے دلائل والے دھاگے میں مجھے تو عربی عبارات بالکل درست نظر آ رہی ہیں۔ یقیناً آپ کے پاس کنگ فہد فونٹ درست طور پر انسٹال نہیں ہوگا۔ اس فونٹ کے انتخاب کی بڑی وجہ ہی یہی تھی کہ یہ عام عربی فونٹس کے مقابلے میں کافی خوبصورت اور اردو عربی سپورٹ کی وجہ سے عبارات کی کاپی پیسٹنگ میں ڈبے وغیرہ بننے سے بچا لیتا ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک عربی فونٹ ہے جس کا نام PDMS ہے۔یہ عربی عبارت کو اتنا خوبصورت بنا دیتا ہے شاید اس سے زیادہ کوئی عربی فونٹ بہتر ہو۔تو میری گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو عربی ٹیگ میں اس فونٹ کو شامل کر دیں تاکہ عربی عبارت لکھنے میں بہتری آسکے۔جزاک اللہ خیرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی! میں نے اسے چیک کیا ہے، کنگ فہد کی خوبصورتی کے مقابلے میں یہ تو کچھ بھی نہیں ہے۔ میرا بھی یہی خیال ہے کہ آپ کے پاس کنگ فہد فونٹ صحیح انسٹال نہیں ہے۔ مجھے کنگ فہد فونٹ کے حوالے سے نمبروں کے علاوہ الحمد للہ کبھی کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا، نمبروں کا مسئلہ بھی شاکر اور عمیر بھائیوں کی کاوش سے حل ہو چکا ہے۔ وللہ الحمد والمنۃ!
 
Top