• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عرب ممالک میں جعلی پاکستانی ایمرجنسی پاسپورٹ کا دھندا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
عرب ممالک میں جعلی پاکستانی ایمرجنسی پاسپورٹ کا دھندا


امرجنسی پاسپورٹ کو آؤٹ پاس بھی کہتے ہیں، اس کی ویلیڈیسن مدت 72 گھنٹہ کی ہوتی ھے اور ایک کاغذ کا ٹکڑا ہوتا ھے جس پر حاصل کنندہ کی تصویر لگی ہوتی ھے، مگر جیسا تصویر میں جلد والا آرڈنری پاسپورٹ دکھایا گیا ھے ویسا نہیں ہوتا۔

اگر کسی کو اپنے کسی عزیز کے بارے میں اس پر معلومات حاصل کرنی ہوں تو رابطہ کر سکتے ہیں۔ بقیہ وقت ملنے پر کل اس پر لکھیں گے کہ کیسے حاصل کیا جاتا ھے۔

والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا۔ اچھا معلوماتی موضوع ہے ۔ تفصیلات کے منتظر ہیں ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

امرجینسی پاسپورٹ، ٹیمپریری پاسپورٹ، آؤٹ پاس، اصل میں اسے آؤٹ پاس کہتے ہیں۔

جو بندے عرب ممالک میں اپنے آرڈنری پاسپورٹ پر پرمننٹ ویزہ پر، وزٹ ویزہ پر، فیک پاسپورٹ پر یا لانچ اور ایسے غلط ذرئع سے گلف میں جاتے ہیں، انہیں آؤٹ پاس کی ضرورت کب پڑتی ھے اس پر بات کرتے ہیں۔

ویزہ فراڈ جو کسی بھی قسم کا ہو سکتا ھے اس پر ایک ایک فراڈ لکھوں تا مراسلہ بہت طویل ہو جائے گا۔

بندہ کو کسی بھی طرح پاکستان واپس جانا ھے، پاسپورٹ گم ہو گیا یا اس پر وہ کوئی اور گیم کر رہا ھے جس پر ایمبیسی سے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے ایک تو گم ہونے کی صورت میں دوسرا پاسپورٹ پر سرکاری فیس ڈبل ھے دوسرا اس پر پراسیس بھی قدرے لمبا ھے جو عام آدمی نہیں جانتے۔ جیسے پاسپورٹ گم ہونے پر پہلا کام ھے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنا۔

پولیس رپورٹ درج کر لیتی ھے اور ایک مہینہ تک کا وقت دیتی ھے کہ شائد جسے ملے وہ اس وقت میں پولیس اسٹیشن میں جمع کروا دے۔

ایک مہینہ ہونے کے بعد پھر پولیس ایک رپورٹ شدہ فارم دیتی ھے جس پر ایمگریشن، شرطہ مدیریہ، اور شرعی کورٹ سے کلیئرنس حاصل کرنی ہوتی ھے جس پر وہ کمپیوٹر سے چیک کر کے اپنے خانہ پر معاملہ لکھتے ہیں۔ جسے پھر پولیس اسٹیشن پر جمع کروانا ھے اس کے بعد وہ پاسپورٹ گم ہونے کی اصل رپورٹ بنا کر دیتے ہیں۔

اب اس رپورٹ کو اپنی ایمبیسی سے پاسپورٹ فارم فل کر کے جمع کروانا ہوتا ھے۔

اگر تو لیگل ھے تو پھر اسی طریقہ سے پاسپورٹ حاصل کرنا ہوتا ھے جس سے اسی رپورٹ کی کاپی سے دوبارہ ویزہ بھی مل جاتا ھے۔

اگر پکڑا گیا ھے یا فراڈ ھے یا اللیگل انٹری ہوئی اور بندہ نے گلف چھوڑ کر جانا ہی ھے، تو آؤٹ پاس اپنی ایمبیسی سے ملتا ھے جس پر بندہ شناختی کارڈ تو پیش نہیں کرتا، یا اگر کرتا ھے تو پھر کسی اور نام والا فیک شناختی کارڈ، اگر کچھ بھی نہیں تو ایمبیسی کو کوئی ایسا پروف چاہئے کہ جس سے اس کا پاکستانی ہونا ثابت ہو، اس کے ساتھ دو گواہ جو اپنا شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ بیان حلفی دیں گے کہ یہ بندہ پاکستانی اور میرا قریبی ھے۔ اس کے ساتھ کنفرم ائر ٹکٹ۔ آؤٹ پاس کی مدت 72 گھنٹہ ہوتی ھے۔ اگر ٹکٹ لیٹ دن کی ملی ھے تو ایمبیسی ٹکٹ کے ساتھ فارم جمع کر لیتی ھے اور فلائی کرنے والے دن وہ اسے جاری کرتی ھے۔

ایک بات سارے کوائف پورے ہونے کے بعد بھی یہ تھوڑا مشکل سے ملتا ھے اس لئے ادھر ادھر اتنے پیسے لگانے سے بہتر ھے ایمبیسی کے کسی بندہ سے بات کر لیں تو سستہ کے کام ہو جاتا ھے، کام تو آرام سے ہونا چاہئے مگر ایمبیسی ایمپلائی بھی جانتے ہیں کہ ضرورت مند سے کیوں نہ ہم بھی کچھ کمائیں۔

جب آؤٹ پاس پر پاکستان جس بھی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر اتریں وہاں بندہ کے گھر والوں کو بھی بلواتے ہیں یہ چیک کرنے کے لئے کہ کہیں کوئی انڈین جاسوس تو نہیں اور اگر ثابت ہو جائے کہ پاکستانی ہی ھے تو پھر اس پر وہاں بھی لے دے کر ہی جان چھوٹتی ھے۔

یہ تھی آؤٹ پاس کی کہانی۔

والسلام
 
Top