• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عصر کی آذان ہو گئی تو شاہ سلمان فورا اوباما کو وہیں چھوڑ کر نماز ادا کرنے چلے گئے۔

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
کل ابامہ کی سعودیہ آمد پر بھاری پروٹوکول کے عین درمیان آذان عصر ہو گی، سعودی بادشاہ اور باقی تمام مسل ابامہ کو وہیں درمیان میں چھوڑ کر نماز کے لئے چلے گئے

کل بروز منگل بتاریخ 27 جنوری 2015۔ اوبامہ کی سعودیہ آمد ۔ عین پروٹوکول رب کی طرف سے بلاوا آنے پر (آذان نماز عصر) سعودی بادشاہ اور دیگر موجود مسلمان امریکی صدر اوبامہ کو وہاں چھوڑ کر رب کے گھر کا رخ کر گئے، جس میں ہمارے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے، اور ایک بہت بڑا سبق بھی۔ کہ دنیا میں رہتے ہوئے جب اور جہاں بھی رب کا حکم آجائے، دنیا کی ہر چیز چھوڑ کر پہلے رب کے حکم کو مانیں، پھر دنیا کے معاملات طے کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایسی توفیق دے۔ آمین

Last edited:

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
@کنعان بھائی ، سعودیہ کے متعلق ایسی خبریں بھی لگا یا کریں۔جزاک اللہ خیرا عامر یونس بھائی۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

@کنعان بھائی ، سعودیہ کے متعلق ایسی خبریں بھی لگا یا کریں۔جزاک اللہ خیرا عامر یونس بھائی۔
سسٹر یہاں جاب پر کام کرنے کا معاوضہ دیا جاتا ھے، انٹرنٹ کرنے کا نہیں، جب فارغ ہوں تو انٹرنٹ گھر سے ہی کیا جاتا ھے اور اس پر جو ضروری ہو وہی پیش کیا جاتا ھے، اگر کسی نے یہ خبر لگا دی تو اسی خبر کو دو مرتبہ لگانے کا مقصد۔ پھر آپ میں ایسا کون ھے یہاں جس نے بادشاہ کے قریب جاب کی ہو یا وہ ان کے پروٹوکول سے واقف ہو یا انہیں کہاں رسیور کیا جاتا ھے ملنی کہاں ہوتی ھے، اور پھر اسی دوران کہاں بٹھایا جاتا ھے رن وے پر آذان کہاں سے ہونی شروع ہو گئی وغیرہ جس سے میں اپنی رائے آپ سے شیئر کروں۔ کیا آپکو معلوم ھے، اگر ھے تو بتائیں آپسے اس پر کنورسیشن کر لیتے ہیں، فیس بک والی خبر آپ کے لئے مفید ہوتی ھے میرے لئے نہیں۔ نئے سعودی خادم حرمین پر میں نے مفید خبریں شیئر کر دی ہوئی ہیں جو شائد آپکی نظر سے نہیں گزریں۔

یہ اوریجنل کلپس ھے

یہ اےریز کی جانب سے​

والسلام
 
مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
میرے چنداشکالات ہیں ۔
کیا اس کافر کو اسلام کی دعوت دی جارہی تھی ؟
باب "دعوت اسلام "کے علاوه کفارکے سرداروں کی تعظیم کرنا کس زمرے میں شمار ہوگا ؟َ
من وقّر صاحب بدعة فقد أعان على هدم الإسلام ۔۔جس نے کسی بدعتی کی عزت کی تو اس نے اسلام کو گرانے میں مدد کی۔(الشریعہ للآجری،صفحہ ٩٦٢، حاشیہ ٢٠٤٠)
وَلاَ تَرْکُنُوْا الیٰ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ، وَمَا لَکُمْ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ أوْلِیَاءَ ثُمَّ لاَ تُنْصَرُوْنَ․(الھود: ۱۱۳)
ترجمہ: اور تم ان کی طرف مت جھکو، جو ظالم ہیں، مبادا ان کی طرف مائل ہونے کی وجہ سے تم کو آگ نہ پکڑ لے، اور اللہ کے سوا کوئی تمھارا دوست اور مددگار نہیں، پھر تم کہیں مدد نہ پاوٴگے۔
کلمہ طیبہ والے جھنڈے کو ان نجس الخنازیر کے جھنڈے کے ساتھ ہی لہرایا گیا ۔
وَ مَنْ یُعَظِّمْ شَعائِرَ اللّهِ فَإِنَّها مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ۔(سوره حج آيه 32) اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نشانیوں اور یادگاروں کا پورا احترام قائم رکھے تو ان شعائر کا یہ احترام دلوں کی پرہیزگاری سے ہواکرتا ہے“۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز امریکی صدر کو چھوڑ کر نماز کیلئے چلے گئے
28 جنوری 2015 (22:33)
بین الاقوامی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے بھارت میں امریکی صدر باراک اوباما کا شاندار استقبال تو دیکھا ہی ہو گا مگر آپ کیلئے شاید یہ تصور کرنا ممکن نہ ہو کہ اسی شخص کو ایک اور ملک کی سر زمین پر استقبال سے کچھ ہی دیر بعد اپنی اہلیہ اور اپنے سفارتکاروں کے ہمراہ تنہاء چھوڑ دیا گیا کیونکہ نماز کا وقت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کی سرزمین پر اس وقت پیش آیا جب نئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز اور شاہی خاندان کے دیگر افراد امریکی صدر کے ہمراہ کھڑے گفتگو میں مصروف تھے کہ نماز عصر کی اذان شروع ہو گئی۔ اذان کا شروع ہونا تھا کہ سعودی بادشاہ سمیت تمام افراد مسجد کی طرف چل دیئے اور اس صورتحال میں امریکی صدر باراک اوباما اپنی اہلیہ مشل اوباما اور دو امریکی سفارتکاروں کے ہمراہ اکیلے ہی کھڑے رہ گئے۔

http://dailypakistan.com.pk/international/28-Jan-2015/188098

اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ حقیقت کیا ہے کیونکہ ملاقات کرتے کرتے اچانک وہ کہاں گئے تھے ؟؟؟؟؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز امریکی صدر کو چھوڑ کر نماز کیلئے چلے گئے

28 جنوری 2015

ریاض(قدرت نیوز) آپ نے بھارت میں امریکی صدر باراک اوباما کا شاندار استقبال تو دیکھا ہی ہو گا مگر آپ کیلئے شاید یہ تصور کرنا ممکن نہ ہو کہ اسی شخص کو ایک اور ملک کی سر زمین پر استقبال سے کچھ ہی دیر بعد اپنی اہلیہ اور اپنے سفارتکاروں کے ہمراہ تنہاء چھوڑ دیا گیا کیونکہ نماز کا وقت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کی سرزمین پر اس وقت پیش آیا جب نئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز اور شاہی خاندان کے دیگر افراد امریکی صدر کے ہمراہ کھڑے گفتگو میں مصروف تھے کہ نماز عصر کی اذان شروع ہو گئی۔ اذان کا شروع ہونا تھا کہ سعودی بادشاہ سمیت تمام افراد مسجد کی طرف چل دیئے اور اس صورتحال میں امریکی صدر باراک اوباما اپنی اہلیہ مشل اوباما اور دو امریکی سفارتکاروں کے ہمراہ اکیلے ہی کھڑے رہ گئے۔

http://qudrat.com.pk/world/28-Jan-2015/50549

اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ حقیقت کیا ہے کیونکہ ملاقات کرتے کرتے اچانک وہ کہاں گئے تھے ؟؟؟؟؟
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
میرے چنداشکالات ہیں ۔
کیا اس کافر کو اسلام کی دعوت دی جارہی تھی ؟
باب "دعوت اسلام "کے علاوه کفارکے سرداروں کی تعظیم کرنا کس زمرے میں شمار ہوگا ؟َ
من وقّر صاحب بدعة فقد أعان على هدم الإسلام ۔۔جس نے کسی بدعتی کی عزت کی تو اس نے اسلام کو گرانے میں مدد کی۔(الشریعہ للآجری،صفحہ ٩٦٢، حاشیہ ٢٠٤٠)
وَلاَ تَرْکُنُوْا الیٰ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ، وَمَا لَکُمْ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ أوْلِیَاءَ ثُمَّ لاَ تُنْصَرُوْنَ․(الھود: ۱۱۳)
ترجمہ: اور تم ان کی طرف مت جھکو، جو ظالم ہیں، مبادا ان کی طرف مائل ہونے کی وجہ سے تم کو آگ نہ پکڑ لے، اور اللہ کے سوا کوئی تمھارا دوست اور مددگار نہیں، پھر تم کہیں مدد نہ پاوٴگے۔
کلمہ طیبہ والے جھنڈے کو ان نجس الخنازیر کے جھنڈے کے ساتھ ہی لہرایا گیا ۔
وَ مَنْ یُعَظِّمْ شَعائِرَ اللّهِ فَإِنَّها مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ۔(سوره حج آيه 32) اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نشانیوں اور یادگاروں کا پورا احترام قائم رکھے تو ان شعائر کا یہ احترام دلوں کی پرہیزگاری سے ہواکرتا ہے“۔
متفق -

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَىٰ أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ سوره المائدہ ٥٢
اے

ایمان والو یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو کوئی تم میں سے ان کے ساتھ دوستی کرے تو وہ ان میں سے ہے (یعنی انہی کی طرح کافر ہے) الله ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا

فَتَرَى الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ يُسَارِعُونَ فِيهِمْ يَقُولُونَ نَخْشَىٰ أَنْ تُصِيبَنَا دَائِرَةٌ ۚ فَعَسَى اللَّهُ أَنْ يَأْتِيَ بِالْفَتْحِ أَوْ أَمْرٍ مِنْ عِنْدِهِ فَيُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا أَسَرُّوا فِي أَنْفُسِهِمْ نَادِمِينَ سوره المائدہ ٥٣
پھر تم

ان لوگوں کو دیکھو گے کہ جن کے دلوں میں بیماری ہے- ان میں دوڑ کر جا ملتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمیں ڈر ہے کہ ہم پر زمانے کی گردش نہ آ جائے سو قریب ہے کہ الله جلدی فتح ظاہر فرماد ے یا کوئی اورحکم (عذاب کا) اپنے ہاں سے ظاہر کرے- پھر یہ اپنے دل کی چھپی ہوئی بات پر شرمندہ ہوں گے
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
Khana Kaaba riyaz city ma nahi Meca ma ha
 
Top