• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عقائد بھی جمہوری ہوئے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
عقائد بھی جمہوری ہوئے !!!

اسلام تو کب کا جمہوری ہوچکا ایک آخری چیز بچی تھی عقائد وہ بھی جمہوری ہوئی ! علماء نے قرار دے دیا کہ کوئی کسی کو کافر نہ کہے گا کیونکہ معاملہ علماء کا ہے اس لیے میں کچھ نہ کہوں گا ۔ علماء کی علماء ہی جانیں لیکن ایک عالم کا ہی فتوی ضرور درج کروں گا جو انہوں نے دیا تو جمہوریت کے اوپر ہے لیکن اس امر کی پوری طرح وضاحت کرتا ہے کہ عقائد کیسے جمہوری ہوتے ہیں اور رافضی و قبر پوج بھی کیسے اسلام میں داخل کیے جاتے ہیں !
احترام باہمی کاسمجھوتہ
اس سمجھوتے کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ قوتیں جمہوری اصولوں کوپختہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر کفر کا حکم نہ لگائیں جبکہ اس معاملہ میں اسلام کاحکم یہ ہے کہ جس کو اللہ اور اس کا رسول کافر قراردے اسے کافر ہی قرار دیا جائے، جسے اللہ اور اس کا رسول فاسق قرار دے اسے فاسق ہی قرار دیا جائے۔ اور جسے اللہ اور اس کا رسول گمراہ کہے اسے گمراہ ہی کہا جائے۔ اسلام میں (عیسائیت کی طرزپر) نہ تو مغفرت کے چیک ملتے ہیں اور نہ مغفرت سے محروم کرنے کے۔ ایک گناہ گار مسلمان کی تکفیر کرنا تو، جب تک وہ کسی معصیت کو روا نہ کرلے، اہل سنت والجماعت کے منہج میں نہیں۔ رہی انسانی وضع کردہ آئینوں اور دستوروں کی بات جن میں ایک جمہوریہ یمن کا آئین بھی ہے۔ تو علماءیمن نے اس میں موجود رخنوں اور شریعت سے متصادم امور کی اتنی وضاحت کررکھی ہے کہ ان کو یہاں دہرانے کی ضرورت نہیں۔
(از شیخ ناصر الدین البانی ،شیخ مقبل بن ہادی )
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
محترم بھائی انتہائی معذرت کے ساتھ کہ مجھے مقصد سمجھنے میں تھوڑی ناکامی ہو رہی ہے تھوڑی وضاحت کر دیں اللہ آپ کو جزا دے امین
علماء نے قرار دے دیا کہ کوئی کسی کو کافر نہ کہے گا
اسکی سمجھ نہیں آئی کہ میں نے کسی صحیح عالم سے ایسا نہیں سنا

لیکن اس امر کی پوری طرح وضاحت کرتا ہے کہ عقائد کیسے جمہوری ہوتے ہیں اور رافضی و قبر پوج بھی کیسے اسلام میں داخل کیے جاتے ہیں !
اسکی بھی سمجھ نہیں آئی کہ بریلوی کو کافر نہ سمجھنے والوں کو تو ابن باز رحمہ اللہ بھی گنجائش دیتے ہیں مگر اس میں جمہوریت والی بات کیسے ہو سکتی ہے
محترم بھائی وااللہ ابھی صرف سمجھنا چاہتا ہوں کوئی اعتراض نہیں بعد میں مقصد واضح ہونے پر کوئی ہو گا تو ضرور بتاؤں گا
اللہ آپکو دعوت پر حریص ہونے پر جزا دے امین
 
ایمان

مبتدی
شمولیت
دسمبر 07، 2013
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
10
آپ بھائی نے شکریہ ادا کیا ہے کیونکہ میں جمہوریت کا دشمن ہوں مگر مجھے یہ بتائیں کہ ایک اور جگہ اسی طرح دو روز کی پوسٹ میں کسی قول سدید کی اپنے استاد شفیق الرحمن کے بارے کوئی جمہوریت پر بات دیکھی مگر جب اس سے دو دو ہاتھ کرنے کے لئے کہا تو وہاں لکھا ہوا آ گیا کہ یہ پوسٹ ابھی کسی ناظم کی منظوری کے لئے بھیجی ہے اب یہاں میں نے لکھا تھا تو کچھ نہیں ہوا تھا آپ تو اپنے لگتے ہیں یہ کیا مسئلہ ہے
 
ایمان

مبتدی
شمولیت
دسمبر 07، 2013
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
10
یہ عبدل اللہ عبدل کی پوسٹ کہاں ملے گی جس کا وہاں ذکر ہے
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
جمھوری نظام نے ھمین کیا دیا
تعلیمی نظام کی تباہ کاری
محترم بھائی الل آپکو بہترین سے بہترین جزا دے آپکی یہ وڈیو دیکھی فرصت میں دوسری بھی دیکھوں گا
اس پر اقبال کا ایک شعر یاد آیا
وائے ناکامی متاع کارواں جاتا رہا
کارواں کے دل سے احساس ضیاں جاتا رہا
واللہ میرے بھائی لگتا ہے کہ جیسے حضرت عمر رضی اللہ عنہ آیت بھول گئے تھے اس طرح ہم بھی اپنے کارواں کا لٹنا بھول گئے یا بھلا دیا گیا میں نے یہ وڈیو دیکھی بڑی اچھی طرح ہمیں جھنجوڑا گیا ہے
محترم بھائی واللہ میں اپنی بات کرتا ہوں کہ مجھے بھی بالکل ایسے لگ رہا ہے کہ یہ کارواں کا لٹنا میں نے پہلی دفعہ دیکھا ہے یعنی آج کارواں لٹنے پر حیرت نہیں بلکہ آج تو کارواں کے لٹنے پر کان پر جوں تک نہ رینگنے کا مسئلہ ہے
اللہ ہم کو اس جمہوریت کی تباہ کاریوں سے بچا- اے اللہ ہمیں جمہور کی کوئی فکر نہیں اے اللہ ہمیں والذین امنوا اشد حب اللہ کی زیادہ فکر ہے یا مقلب القلوب صرف قلبی علی دینک-اے اللہ ہمیں سب سے زیادہ ڈر آپ کے سامنے کھڑا ہونے سے لگتا ہے جمہور کو ہم آپ کے مقابلے میں پاؤں کے جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں
ربنا اننا سمعنا منادیا ینادی للایمان ان امنوا بربکم فامنا ربنا فغفرلنا ذنوبنا وکفر عنا سیاتنا وتوفنا مع الابرار
اے اللہ تیرے منادی (عامر بھائی) کی ایمان کی طرف بلانے کی ندا ہم نے سن لی اور اے اللہ ہم اس پر ایمان بھی لے آئے پس اے اللہ تو ہمارے گناہ معاف کر اور ہماری سیاہ کاریوں کو کو دور کر کے ہمیں نیکو کاروں کے ساتھ کر دے
امین یا رب العالمین
 
Top