• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عقیدت اور گرویدگی اﷲ کا حق ہے۔

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
http://www.eeqaz.com/main/articles/Allah.htm
اﷲ کے کلام سے

عقیدت اور گرویدگی اﷲ کا حق ہے۔

وَإِلَـهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لاَّ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ-إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِي تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنفَعُ النَّاسَ وَمَا أَنزَلَ اللّهُ مِنَ السَّمَاء مِن مَّاء فَأَحْيَا بِهِ الأرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَآبَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيَاحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخِّرِ بَيْنَ السَّمَاء وَالأَرْضِ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ-وَمِنَ النَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ اللّهِ أَندَاداً يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللّهِ وَالَّذِينَ آمَنُواْ أَشَدُّ حُبًّا لِّلّهِ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُواْ إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلّهِ جَمِيعاً وَأَنَّ اللّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ-إِذْ تَبَرَّأَ الَّذِينَ اتُّبِعُواْ مِنَ الَّذِينَ اتَّبَعُواْ وَرَأَوُاْ الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ الأَسْبَابُ-وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُواْ لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّؤُواْ مِنَّا كَذَلِكَ يُرِيهِمُ اللّهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ عَلَيْهِمْ وَمَا هُم بِخَارِجِينَ مِنَ النَّارِ(البقرہ ١٦٣-١٦٧)
تمہاری بندگی اور پرستش کے لائق تو بس ایک ہی معبود ہے کوئی اس کے سوا پرستش اور بندگی کا حقدار نہیں وہ جو ہر ایک پر رحم اور ترس کرنے والا ہےجو حد سے بڑھ کر مہربان ہےوہ لوگ جو عقل سے کام لیتے ہیں انکے لیے تو آسمانوں اور زمین کی ساخت میں رات اور دن کے پیہم ایک دوسرے کے بعد آنے میں ان کشتیوں میں جو انسان کے نفع کی چیزیں لئے ہوئےدریاؤں اور سمندروں میں تیرتی پھر رہی ہیں بارش کے اس پانی میں جو اﷲ اوپر سے برساتا ہے پھر اس کے ذریعے سے مردہ زمین کوایک نئی زندگی بخشتاہے اور یوں زمین میں ہرقسم کی جاندار مخلوق کو پھیلاتا ہےہواؤں کی گردش میں اور ان بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان تابع فرمان بنا کر رکھے گئے ہیں بے شمار نشانیاں ہیں(مگر یہ آنکھیں کھول دینے والی نشانیاں ہوتے ہوئےبھی) کچھ لوگ ایسے ہیں دوسروں کو اﷲ کا ہمسر اور مد مقابل بناتے ہیں یہ ان کےایسےگرویدہ ہیں جیسی اﷲ کےساتھ گرویدگی ہونی چاہیےپر ایمان والے تو (ان سے بھی) کہیں بڑھ کر اﷲ کو محبوب رکھتے ہیں کاش جو عذاب کو سامنے دیکھ کر ان کو پتہ چلے گا وہ آج ہی ان ظالموں کو سوجھ جائےکہ ساری طاقتیں اور سارے اختیارات اﷲ کے قبضے میں ہیں اور یہ کہ اﷲ عذاب دینے میں بھی بہت سخت ہے جب وہ سزا دے گا اس وقت کیفیت یہ ہوگی کہ وہی پیشوا اور راہنما جن کی دنیا میں پیروی ہوتی رہی اب وہ اپنے پیروؤں سے بے تعلقی ظاہر کریں گےادھر ان کو عذاب صاف نظر آئے گاادھر سب سہارے ساتھ چھوڑ جائیں گےتب وہ لوگ جو دنیا میں انکی پیروی کرتے تھے(اب بے یارومدد گار ہو کر) کہیں گےکاش ہم کو بھی کہیں ایک بارموقع مل جائےتوجس طرح آج یہ ہم سے بیزاری کر رہے ہیں ہم بھی ان سے بیزار ہو کر دکھا دیتے۔یوں اﷲ ان لوگوں کے وہ اعمال جو یہ دنیا میں کر رہے ہیں انکے سامنے اس طرح لائے گا کہ یہ حسرتوں اور پشیمانیوں کے ساتھ ہاتھ ملتے رہ جائیں گےمگر آگ سے نکلنے کی کوئی راہ نہ پائیں گے۔(البقرہ ١٦٣-١٦٧)

 
Top