محمد ثاقب صدیقی
رکن
- شمولیت
- مئی 20، 2011
- پیغامات
- 182
- ری ایکشن اسکور
- 522
- پوائنٹ
- 90
علامہ تمنا عمادی مجیبی پھلواروی
1888ء تا 1972ء
علامہ تمنا کی بلند ادیب و شاعر بھی تھے ۔ انہیں اردو ، عربی اور فارسی پر یکساں عبور حاصل تھا ۔ وہ ان تینوں زبانوں میں شاعری کرتے تھے اور تینوں زبانوں کے صاحب دیوان شاعر تھے ۔
ان کی علمی زندگی بڑی متنازعہ تھی ۔ ان کی زندگی میں بڑے فکری انقلابات آئے ۔ عام طور پر انہیں لوگ منکر حجیت حدیث سمجھتے ہیں تاہم یہ خیال درست نہیں ۔ انما الاعتبار بالخواتیم کا اصول پیش نظر رہے ۔ انہوں نے آخری عمر میں حدیث کی حجیت کو تسلیم کر لیا تھا ۔
علامہ تمنا عمادی نے متعدد کتابیں لکھیں ۔ ان کی مشہور کتابوں میں
’’ الطلاق المرتٰن ‘‘
’’ امام زہری ‘‘
’’ امام طبری ‘‘
’’ انتظار مہدی و مسیح ‘‘
’’ کلالہ ‘‘
’’ القصیدۃ الزہرا ‘‘
وغیرہا شامل ہیں ۔
کتابی سلسلے ’’ الانتقاد ‘‘ کا دوسرا شمارہ خاص علامہ تمنا عمادی مجیبی پھلواروی پر نکالا جارہا ہے ۔ اس میں ان کے فکری انقلابات کے تاریخی تسلسل کو بیان کیا گیا ہے ۔
علامہ تمنا عمادی مجیبی پھلواروی اپنے ایک مضمون میں فرماتے ہیں :
’’ اللہ کی کتاب اور محمد رسول اللہ و الذین معہ یہی تین ذریعے ہیں ہدایت کے ۔ یہ تینوں ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوسکتے اور نہ کوئی ان تینوں میں سے کسی ایک کو بھی چھوڑ کر راہ ہدایت پاسکتا ہے ۔ ‘‘
بحوالہ علامہ تمنا کا مضمون ’’ کتاب اللہ ، محمد رسول اللہ و الذین معہ ‘‘ مشمولہ ’’ نقوش ‘‘ رسول نمبر جلد اول صفحہ 358 دسمبر 1982ء