• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علم نافع کیا ہے ؟ اور اسکے انسانی زندگی پر کیا اثرات ہیں ؟ اور اسکے دنیا اور آخرت میں کیا فوائد ہیں؟

شمولیت
دسمبر 26، 2011
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ۔ علم جاننے کا نام ہے۔ پہچان ، فنون ، معلمومات کو علم نہیں کہا جاتا ۔ علم کی بنیادی طور پر دو اقسام ہیں ۔ نافع اور غیر نافع ۔ دین اسلام وہ واحد دین ہے جس نے علم کی مکمل بنیاد رکھی، علم کی حیثیت و حقیقت ، معلم کی فضیلت اور ذمہ داریاں ، طالب علم کی اہمیت و مقام، علم سیکھنے کے آداب، نظام تعلیم کے خدوخال، نصاب تعلیم کے ضروری امور کو پیش کیا ۔ مدون کیا ، اور اسکے عملی تقاضوں کی طرف رہنمائی کی ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلم بناکر مبعوث کیا گیا۔ آپ جو علم لیکر آئے وہی علم نافع ہے ۔ اسی علم نافع کی وجہ سے انسان شرک و بدعت ، گمراہی وضلالت ، پستی و ذلت اور شیطانی مکر و فریب سے بچ سکتا ہے اور دنیا میں امن، سکون، اللہ کا تقرب اور رحمت کا مستحق بن سکتا ہے ، بلکہ اس سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ انسان جو بھی عمل کریگا اسے یہ یقین ہوگا کہ وہ اللہ کی رضا اور حکم پر عمل پیرا ہے ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے عین مطابق عمل کر رہا ہے ۔ اور اس سے آپس کے اختلافات ختم ہو جائیں گے ، اور اتحاد و اتفاق پیدا ہوجائے گا ، گمراہ فرقوں کی شناخت اور پہچان اور ان سے بچاؤ ممکن ہوجائے گا۔ دنیا میں امن و محبت قائم ہوگا ۔ آخرت میں اللہ کی رضا اور اسکی نعمتوں کی رسائی ، اور جنت مین داخلہ ہوسکے گا۔ اور اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے جام کوثرپینے کا شرف مل سکتا ہے ۔ اسکے متعلق مزید تفصیل آئیندہ بیان کی جائے گی ۔ کچھ عرصہ سے طبیعت ناساز تھی اور ابھی بھی ہے ، لہذا کچھ لکھ نہ سکا۔ اللہ تعالی ہمیں علم نافع سمجھنے ، سیکھنے اور عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔
 
Top