• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علیؓ و عثمانؓ کی محبت ایک دل میں

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
535
ری ایکشن اسکور
170
پوائنٹ
77
علیؓ و عثمانؓ کی محبت ایک دل میں!

تحریر: غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری

(✿) سیدنا انس بن مالک رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ لوگ کہتے ہیں:

«إِنَّ حُبَّ عُثْمَانَ وَعَلِيٍّ لَا يَجْتَمِعَانِ فِي قَلْبٍ مُؤْمِنٍ وَكَذَبُوا، قَدْ جَمَعَ اللَّهُ عز وجل حُبَّهُمَا بِحَمْدِ اللَّهِ فِي قُلُوبِنَا»

’’ایک مومن کے دل میں سیدنا عثمان اور سیدنا علی رضي الله عنهما (دونوں) کی محبت سما نہیں سکتی، یہ ان کا جھوٹ ہے، الحمد لله! الله تعالٰی نے ہمارے دل میں دونوں کی محبت کو جمع کردیا ہے۔‘‘

[ الشريعة للآجري:١٢٢٦، ١٢٢٧، معجم شيوخ ابن الأعرابي:٩٥، وسندهٗ صحيحٌ ]

(❀) امام ابو شہاب حناط رحمه الله فرماتے ہیں:

«لَا يَجْتَمِعُ حُبُّ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَعَلِيٍّ رضي الله عنهم إِلَّا ‌فِي ‌قُلُوبِ ‌أَتْقِيَاءِ هَذِهِ الْأُمَّةِ»

’’ابو بکر، عمر، عثمان اور علی رضي الله عنهم (سب) کی محبت اس امت کے پارسا لوگوں کے دلوں میں ہی سما سکتی ہے۔‘‘

[ الشريعة للآجري:١٢٢٨، وسندہٗ صحيحٌ ]

(❀) میمون بن مہران رحمه الله فرماتے ہیں:

«‌لَا ‌يَسَعُنَا ‌أَنْ ‌نَسْتَغْفِرَ لِعُثْمَانَ وَعَلِيٍّ ، وَأَنَا أَقُولُ غَفَرَ اللَّهُ لِعُثْمَانَ وَعَلِيٍّ وَطَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ»

’’ایک گروہ کہتا ہے: عثمان وعلی رضي الله عنهما کے حق میں استغفار کرنا ہمارے بس میں نہیں، میں کہتا ہوں: الله عثمان، علی، طلحہ اور زبیر رضي الله عنهم کو معاف کرے۔‘‘

[ الشريعة للآجري:١٢٢٩، وسندہٗ حسنٌ ]
 
Top