• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عملوں کا اعتبار خاتمہ پر ھےاور خاتمہ سے ڈرتے رھنا :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
عملوں کا اعتبار خاتمہ پر ھےاور خاتمہ سے ڈرتے رھنا (رواہ البخاری#6493)
------------------------------------------------------------------------
ھم سے علی بن عیاش نے بیان کیا، کہا ھم سے ابو غثان نے بیان کیا، کہا مجھ سے ابو حازم نے بیام کیا، ان سے حضرت سہل بن ساعدی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو مشرکین سے جنگ میں مصروف تھا، یہ شخص مسلمانوں کے صاحب مال و دولت لوگوں میں سے تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ''اگر کوئی چاھتا ھے کہ کسی جہنمی کو دیکھے وہ اس شخص کو دیکھے" اس پر ایک صحابی اس شخص کے پیچھے لگ گۓ وہ شخص برابر لڑتا رھا اور آخر کار زخمی ھوگیا پھر اس نے چاھا کہ جلدی مر جاۓ پس اپنی تلوار ھی کی دھار اپنے سینے کے درمیان رکھ کر اس پر اپنے آپ کو ڈال دیا اور تلوار اس کے شانوں کو چیرتی ھوئی نکل گئی ،(اس طرح وہ خود کشی کر کے مر گیا)

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!
''بندہ لوگوں کی نظر میں اھل جنت کے کام کرتا رھتا ھے، حالانکہ وہ اھل جہنم میں سے ھوتا ھے، ایک دوسرا بندہ لوگوں کی نظر میں اھل جہنم کے کام کرتا ھے حالانکہ وہ جنتی ھوتا ھے اور اعمال کا اعتبار تو خاتمہ پر ماقوف ھے
رواہ البخاری حدیث نمبر 6493 راجع 2898
 
Top