• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورتوں کے امتیازی مسائل و قوانین

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
عورتوں کے امتیازی مسائل و قوانین

مصنف کا نام
حافظ صلاح الدین یوسف

ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ

اللہ تعالیٰ نے نسل بنی آدم کو مرد وزن کی دو اصناف میں تقسیم کیا ہے۔ان کے نیک اعمال کا اجر تو ہر ایک کو برابر ملے گا اور اس اعتبار سے ان میں کوئی فرق نہیں،تاہم چونکہ جسمانی اعتبار سے ان میں بعض امتیازات پائے جاتے ہیں ،اس لیے بعض احکامات میں ان کے مابین فرق روا رکھا گیا ہے۔مثلاً عورت کی وراثت،دیت،گواہی اور سربراہ حکومت بننے کا مسئلہ وغیرہ۔اسی طرح بعض عبادات کے باب میں بھی ان کے احکامات الگ الگ ہیں۔ان مسائل میں یہ فرق کیوں ہے؟ان میں کیا حکمتیں ہیں؟زیر نظر کتاب میں اسی کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔معروف مفسر قرآن اور عالم دین جناب حافظ صلاح الدین یوسف نے ان شرعی حکمتوں کو انتہائی خوبصورت انداز میں اجاگر کیا ہے،جس کے مطالعہ سے شرعی احکام پر یقین و بصیرت میں اضافہ ہو گا اور مغربی تہذیب کے اعتراضات و شبہات کا بھی ازالہ ہو گا۔ان شاء اللہ
اس کتاب عورتوں کے امتیازی مسائل و قوانین کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top