• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورت كا بغير محرم کے حج پر جانا

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
907
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
69
اسلام نے عورت کے تحفظ کے لیے بہت سے احکامات دیے ہیں، ان میں سے ایک حکم یہ بھی ہے کہ عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے تاكہ اس کی عزت محفوظ رہے اور وہ فتنوں سے بچ سکے۔

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، تُسَافِرُ مَسِيرَةَ يَوْمٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ (صحيح مسلم، كِتَابُ الْحَجِّ: 1339 )

’’کسی عورت کے لیے جو اللہ اور یو م آخرت پر ایمان رکھتی ہے حلال نہیں کہ وہ ایک دن کی مسا فت طے کرے مگر یہ کہ محرم کے ساتھ ہو۔‘‘

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’ کوئی خاتون اپنے محرم کے بغیر سفر نہ کرے اور نہ اس کے پاس کوئی مرد ہی آئے جب تک اس کے ساتھ محرم موجو نہ ہو۔‘‘ یہ سن کر ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ ! میں فلاں فلاں لشکر میں جانا چاہتا ہوں لیکن میری بیوی حج کا ارادہ رکھتی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تم اس کے ساتھ حج کے لیے جاؤ۔‘‘ (صحيح البخاري، جزاء الصيد: 1862)

  • مندرجہ بالا حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کے لیے محرم کے بغیر حج کرنا جائز نہیں ہے ، چاہے وہ اکیلی سفر کرےيا اپنے خاندان کی عورتوں کے ساتھ حج کرنے جائے كيونكہ جب نبى كريم صلى اللہ علیہ وسلم نے اس شخص كو اپنى بيوى كے ساتھ حج كرنےكا كہا، تو آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے اس سے يہ نہیں پوچھا کہ اس کے ساتھ دوسرى عورتيں ہيں یا نہیں، راستہ پر امن ہے یا نہیں؟ جب رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے اس بارے میں دریافت نہیں کیا تو يہ اس بات كى دليل ہے کہ عورت کا محرم کے بغیر حج کے لیے جانا یا ویسے سفر کرنا درست نہیں ہے۔
  • چونکہ سفر تھکاوٹ اور مشقت کا باعث ہوتا ہے، اور عورت کو سفر میں اپنی جسمانی کمزوری کے باعث ایسے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کی مدد کرے اور ضرورت کے وقت اس کے کام آئے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ سفر میں عورت فوری ضرورت پڑنے پر درست فیصلہ نہ کر پائے اور محرم کی عدم موجودگی میں غیر معمولی صورت حال پیدا ہو جائے ، جیسے کہ یہ چیز ٹریفک حادثات میں عام ہے۔
  • خصوصا آج کل عورت كا بغير محرم کے سفر کرنا فتنے کا باعث ہے۔ سفر میں کوئی بھی شخص عورت کو اپنی باتوں سے اعتماد میں لے کر ورغلا سکتا ہے۔ اس لیے حکمت کا تقاضا یہی ہے کہ خواتین محرم کے ساتھ سفر کریں؛ کیونکہ محرم کے ساتھ سفر کرنے کا مقصد عورت کو تحفظ دینا، کسی بھی منفی اثرات سے بچانا اور اس کی دیکھ بھال ہے۔ نیز سفر چھوٹا ہو یا لمبا دورانِ سفر ناگہانی صورت حال پیدا ہونے کا قوی امکان ہوتا ہے۔
والله أعلم بالصواب
 
Top