• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عو رت برائے فروخت نہیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
یہ تو عورت کو سوچنا چاہئے، عورت میں اتنی عزت اور خود داری ہو تو غیر مرد کی جراءت ہے وہ اسے سائن بورڈ کی زینت بنائے، جب عورت ہی اپنی عزت کی پرواہ نہیں کرے گی تو غیر مرد کو حملہ کرنے میں آسانی ہو گی۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ہر عورت یا لڑکی کسی نا کسی مرد کے ماتحت ہوتی ہے ۔ یہ اُس مرد کی ذمہ داری ہے کہ اُس عورت یا لڑکی کی عزت کی حفاظت کرے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
یہ تو عورت کو سوچنا چاہئے، عورت میں اتنی عزت اور خود داری ہو تو غیر مرد کی جراءت ہے وہ اسے سائن بورڈ کی زینت بنائے، جب عورت ہی اپنی عزت کی پرواہ نہیں کرے گی تو غیر مرد کو حملہ کرنے میں آسانی ہو گی۔

بھائی آپ نے اچھی بات کی لیکن اس میں سب سے بڑا قصور سربراہ کو ہوتا ہے جس نے عورت کو اس طرح معاشرہ میں پیش کیا - قرآن و سنت اس پر شائد ہیں -
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جی بالکل! اگر عورت کسی مرد کے ماتحت ہے اور وہ مرد اس عورت کو بے حیائی اور فحاشی کی طرف راغب کرتا ہے تو مرد مجرم ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اولاد كو تنگ اور چھوٹا لباس پہنانا اور بيوى كا اس پر اعتراض كرنا


الحمد للہ:

كشتياں اور بحرى جہاز جو سمندروں ميں چلتے ہيں اور اپنے اوپر كئى ايك اشخاص كو اٹھائے ہوئے ہيں وہ تو ان كے چلانے والے قائد اور كيپٹن كے علاوہ نہيں چل سكتے وہى انہيں چلاتے اور حركت ميں لاتے ہيں تا كہ اس ميں سوار لوگ امن و سلامتى كے ساتھ ساحل پر پہنچ سكيں.

اس وقت ايك مسلمان خاندان بھى بالكل ايك ايسى كشتى كى طرح ہى ہے جو فتنہ و فساد كى موجوں كے سمندر ميں چل رہى ہے، اور پھر دين كے دشمن جمع ہو كر مسلمان خاندان كے پيچھے پڑے ہوئے ہيں كہ اسے ہلاك اور قتل كر ديا جائے، اس كے ليے انہوں نے ہر قسم كے وسائل اور طريقہ اختيار كر ركھے ہيں.

كہيں عالمى كانفرنسيں ايك ملك سے دوسرے ملك منعقد كى جا رہى ہيں، اور انہيں عالمى تنظيميں اور منتظمين منعقد كر رہے ہيں، ان سب كا مقصد يہى ہے كہ مسلمان خاندان اور گھرانے كو ضائع اور تباہ كر ديا جائے، اور اس ميں جو ربط پايا جاتا ہے اسے تباہ كر كے خاندان كا شيرازہ بكھير ديا جائے اور اس كے افراد ميں سے شرم و حياء جيسى چيز چھين لى جائے اور ان كى عفت و عصمت قتل كر دى جائے.

اور پھر يہ فضائى چينل اور پرنٹ ميڈيا اور ميگزين اور دوسرے وسائل اعلام سب ہى مسلمان خاندان ميں بہت ہى برا اور قبيح عمل كر رہے، سب كى ايك ہى غرض و غايت اور مقصد ہے پرنٹ اور اليكٹرانك ميڈيا كا مشاہدہ كرنے والے پر يہ چيز مخفى نہيں رہ سكتى.

ان متلاطم موجوں كے سائے ميں مسلمان خاندان كى كشتى چل رہى ہے، اور اگر اسے چلانے والا ملاح عقلمند و حكيم نہ ہو تو يہ كشتى تباہ ہو جائيگى اور سب ہلاك ہو جائيں گے.

خاندان كا سربراہ اس كشتى كا ملاح ہے، ہم اس باپ كو كوئى ملامت نہيں كرتے جو اپنى بيوى اور اولاد كے فتنہ و فساد ميں پڑ جانے كا خوف ركھتا ہو، اس فساد اور خرابيوں نے بہت زيادہ نقصان كيا ہے جسے خاندان كا سربراہ اكيلا روك سكے، اور اگر اس ميں يہ بھى شامل ہو جائے كہ اس كشتى كو كنٹرول كرنے اور چلانے ميں بيوى تعاون نہ كرے، بلكہ اگر وہ خاوند كى مخالفت كرنے لگے اور خاوند خاندان كى كشتى كو ان فتنوں اور خرابيوں سے بچانا اور نجات دلانا چاہے ليكن بيوى اس كى مخالفت كرنے لگے تو كيا حالت ہو جائيگى ؟!
 
Top