محدث میڈیا
رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2023
- پیغامات
- 878
- ری ایکشن اسکور
- 30
- پوائنٹ
- 69
- عيد کی نماز کھلے اور وسیع میدان میں ادا کرنا سنت ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت کے باوجود کھلے میدان میں نماز عید ادا کی ۔
- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عيد الفطر كے دن کچھ کھا کر جاتے تھے ، اور عید الاضحی کے دن عید کی نماز پڑھنے کے بعد اپنی قربانی کا گوشت کھاتے تھے۔
- عيد کے دن غسل کرنا، صاف ستھرے کپڑے پہننا اور خوبصورتی اختیار کرنا مستحب ہے۔
- عیدین کے دن تکبیرات پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔
- عيد كے دن راستہ بدل کر گھرواپس جانا سنت ہے۔
- نماز عيد كے لیے پیدل جانا چاہیے ، اگر ضرورت ہو تو سوار ہونا جائز ہے۔
- عید کی نماز سے پہلے اور بعد میں کوئی سنتیں نہیں ہیں۔
- نماز عید کے لیے اذان اور اقامت نہیں کہی جائے گی۔