غزہ میں جاری تشدد - امریکی موقف
محترم قارئين
السلام عليکم
امريکہ غزہ ميں جاری تشدد ميں معصوم اسرائیلی اور فلسطینی زندگيوں کے نقصان اور ضياع کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔ امريکی حکومت اور تمام اعلی سطح حکام موجودہ تنازعہ پر جلد از جلد قابو پانے اور مسئلہ کا پر امن حل تلاش کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات لينے کی جاری کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں-
يہ قابل ذکرہے کہ صدر اوباما نے مصر کے صدر مورسی اور ترکی کے وزیر اعظم اردگان کے ساتھ کئی بار غزہ کے صورت حال پر گفتگو کرنے کيلۓ فون پر بات کی ہے۔ صدر اوباما نے مصر کے صدر کی طرف سے تنازعہ پر قابو پانے کيلۓ کی گئی کوششوں کو سراہا ہے اور انہيں اپنی کوششوں میں کامیاب ہو نے کيلۓ امید کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے اسرائیلی اور فلسطینی شہریوں کی زندگیوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیاہے،اور اس بات پر زور ديا ہے کہ تنازعہ کو جلد از جلد حل کريں اوراستحکام کو بحال کريں تاکہ زندگيوں کو لاحق مزيد نقصان کو روکا جاسکے۔ ان رہنماؤں نے آنے والے دنوں کے دوران اس تنازعہ کے مد ميں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کا اظہار کيا۔
یہ ذکرکرنا بہت ضروری ہے کہ امریکی انتظامیہ اور حکومت پچھلے دہائیوں سے تمام فريقين کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلۓ کوشش کرتی رہی ہيں۔ تاہم، یہ فلسطینی اور اسرائیلی حکام کی ہی ذمہ داری ہے کہ باہمی مسائل کا پرامن حل تلاش کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات لينے کی کوشش کريں۔
آخر میں، ميں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکی انتظامیہ کو غزہ میں حالیہ تشدد کے بارے میں کافی تشويش ہے ليکن يہ تبصرہ دينا نہايت غير ذمہ دارانہ ہے کہ امریکی حکومت دوسرے ممالک کے کارروائيوں کے لئے ذمہ دار ہے۔
تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
USUrduDigitalOutreach - Washington, DC - Community | Facebook