• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غصے کے احکام و مسائل

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
غصے کے احکام و مسائل
الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللَّـهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ﴿آل عمران: ١٣٤﴾

جو لوگ آسانی میں سختی کے موقع پر بھی اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں، غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں، اللہ تعالیٰ ان نیک کاروں سے محبت کرتا ہے (134)سورة آل عمران
(1)
صحیح بخاری> کتاب الأ دب
باب : غصے سے پرہیز کرنا
حدیث نمبر : 6116
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ مجھ کو نصیحت فرمائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " غصہ نہ کیا کر۔" اس نے کئی مرتبہ دریافت کیا (لیکن) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا: " غصہ نہ کیا کر۔"
(2)
عن سهل بن معاذ عن أبيه أن رسول الله صلی الله عليه وسلم قال من کظم غيظا وهو قادر علی أن ينفذه دعاه الله عز وجل علی روس الخلاق يوم القيامة حتی يخيره الله من الحور العين ما شا ء
سیدنا سہل بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سیدنا معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے غصہ کو پی لیا حالانکہ وہ اسے نافذ کرنے پر قادر تھا تو اللہ تعالیٰ روز قیامت ساری مخلوقات کے سامنے اسے بلائیں گے اور اسے اختیار دیں گے جو حور تو چاہے پسند کرلے ۔

سنن ابوداؤد:حدیث نمبر 4777 تخریج : (اسنادہ حسن )أخرجه ابن ماجه ،الزھد،باب الحلم ،ح : 4186 من حدیث عبداللہ بن وھب والترمذی ،ح : 2021 من حدیث سعید بن أ بی ایوب به ، وقال '' حسن غریب''

فائدہ (ابوعمار عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ ) :
قران مجید میں اللہ تعالٰی نے( وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ) ﴿آل عمران: ١٣٤﴾
کے الفاظ سے غصہ پی جانے کو اھل ایمان کی اہم صفات میں سے شمار کیا ہے ۔
(3)
صحیح بخاری> کتاب الأ دب
باب : غصے سے پرہیز کرنا
حدیث نمبر : 6114
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " پہلوان وہ نہیں ہے جو (کشتی لڑنے میں) اپنے مقابل کو گرا دے بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔"
غصہ کو ختم کرنے والے بعض شرعی طریقے :
(1) أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ لے ۔
سنن ابوداؤد: کتاب الادب
باب : غصے سے متعلق احکام و مسائل
حدیث نمبر 4781
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے گالی گلوچ کیا تو ان میں سے ایک شخص کی آنکھیں مارے غصہ کے لال پیلی ہوگئیں اور اس کی باچھیں پھولنے لگیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک میں ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ اسے کہے کہ تو اس کا غصہ جاتا رہے وہ کلمہ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ہے۔ وہ شخص کہنے لگا کہ آپ کا خیال ہے کہ مجنون ہوں؟
تخریج : اخرجه مسلم ،کتاب البر والصلة ، باب فضل من یملك نفسه عند الغضب ... الخ ، ح : 2610 من حدیث ابی معاویه الضریر ، والبخاری ،بدء الخلق ،باب صفة ابلیس و جنودہ ، ح : 2382 من حدیث الأ عمش به

فوائد و مسائل (ابو عمار عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ):
1 ۔ شرعی غیرت کے علاوہ بے انتہا غصہ شیطانی اثر ہوتا ہے اور اس کا علاج تعوذ ہے بشرطیکہ بندہ اس حقیقت کا ادراک رکھتا ہو ۔
2 ۔ غیر شرعی غصے کی ایک نحوست یہ بھی ہے کہ انسان حق قبول نہیں کرتا ہے ۔
علامہ ابن عثیمین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ کسی کو غصہ کی حالت میں دیکھے تو اسے کہے کہ '' اللہ کا ذکر کرو یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درور بھیجو ''(جیسا کہ عرب میں رواج ہے)
بلکہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اسے کہا جائے گا کہ '' شیطان مردود کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو''
ثمرات التدوین ص 243
(2) اپنی کیفیت کو بدل دے ،یعنی اگر کھڑا ہے تو بیٹھ جائے،بیٹھا ہے تو لیٹ جائے. اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس جگہ کو چھوڑ کر چلا جائے ۔
سنن ابوداؤد: کتاب الادب
باب : غصے سے متعلق احکام و مسائل
حدیث نمبر 4782
سیدنا ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے اور وہ کھڑا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ بیٹھ جائے پھر اگر بیٹھنے سے غصہ زائل ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ پھر لیٹ جائے ۔
تخریج : (صحیح ) اخرجه البیھقی فی شعب الایمان۔ ح : 8284، البغوی فی شرح السنه ، ح : 3584من حدیث ابی داؤد به ، وھو فی مسند احمد 5/152 ،و اطراف المسند : 6/199 ، وصححه ابن حبان ،ح : 1973
فائدہ (ابو عمار عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ ):

غصہ آجانے کی صورت میں آدمی کو چاہیے کی ہر طرح سے پر سکون رہنے کی کوشش کرے اور اپنی ہیئت کو بدل لے اور وضو کر لینا بہترین حل ہے جیسا کہ درج ذیل حدیث میں آرہا ہے ۔
(3) وضو کرلے ۔
سنن ابوداؤد: کتاب الادب
باب : غصے سے متعلق احکام و مسائل
حدیث نمبر 4784
ابووائل قاصّ(واعظ) کہتے ہیں کہ ہم عروہ بن محمد السعدی کے پاس گئے۔ ایک شخص نے ان سے گفتگو کی تو انہیں غصہ دلا دیا۔ چنانچہ وہ کھڑے ہوئے اور وضو کیا پھر فرمایا کہ مجھے میرے والد نے میرے دادا عطیہ کے واسطہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ غصہ شیطانی اثر سے آتا ہے اور شیطان آگ سے پیدا ہوا ہے اور آگ کو پانی بجھا دیتا ہے پس جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اسے چاہیے کہ وضو کرلے۔
تخریج: (اسنادہ حسن) اخرجه احمد : 4/226 من حدیث ابراھیم بن خالد به *عروہ و ابوہ وثقھما ابن حبان ، و الحاکم ، الذھبی : 4 / 327،328 و غیرھما، فحدیثھما لا ینزل عن درجة الحسن
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ہائیڈنگ میں سینٹر الائنمنٹ درست ھے، اگر آپ کو پورے مضمون پر سینٹر الائنمنٹ پسند ھے تو بہتر ھے مگر اصول اور خوبصورتی رائٹ الائنمنٹ میں ہی مفید ہوتی ھے۔ ایک حدیث ختم ہونے کے بعد انڈنٹ ضرور دیں ورنہ معلوم نہیں ہوتا کہ کہاں سے عبارت شروع ہوئی اور کہاں ختم۔

والسلام
 
Top