کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
غلاف کعبہ تیار کرنے والے رجب محبوب انتقال کر گئے
47 برس تک مسلسل غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیا
47 برس تک مسلسل غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیا
مکہ المعظمہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: بدھ 3 صفر 1436هـ - 26 نومبر 2014م
خانہ کعبہ کا غلاف تیار کرنے کی 47 برس تک مسلسل سعادت حاصل کرنے والے سعودی شہری رجب محبوب کا نوے سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔
1930 میں مکہ کے نواحی گاوں المالکی میں پیدا ہونے والے رجب محبوب سے درجنوں افراد نے خانہ کعبہ کے غلاف کی سلائی اور اس پر سونے سے کی جانے والی سنہری کڑھائی کرنے کا کام سیکھا۔
وہ سب سے سینئیر درزی تھے جنہیں عمر کے آخری حصے میں بھی غلاف سازی میں حصہ لینے کا موقع ملا رہا ، تاہم وہ 2004 میں ریٹائر ہو گئے تھے۔
ان کے رفقاء اور معاصرین کا کہنا ہے کہ رجب محبوب کو وہ مدتوں بھول نہیں سکیں گے، وہ نرم خو، محبت کرنے والے اور کھلے دل سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے تھے۔
خانہ کعبہ کے لیے غلاف تیار کرنے والی فیکٹری کے سربراہ نے ان کے انتقال کو غیر معمولی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے '' رجب محبوب ہمارا ایک بہت بڑا اثاثہ تھے۔ ''
اس منفرد ذمہ داری کی سالہا سال تک ادائیگی پر رجب بجا طور پر فخر کا اظہار کیا کرتے تھے۔ وہ اپنے اس بابرکت تجربے کے دوران پیش آنے والے واقعات اور چیلنجوں کا اپنے احباب اور اہل خانہ سے ذکر کرتے اور ملنے والی سعاتوں پر اللہ کا شکر ادا کرتے۔
روزنامہ عکاظ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران رجب محبوب نے چند برس پہلے بتایا انہیں غلاف کعبہ کی تیاری کا چیلنج پہلی مرتبہ اس وقت پورا کرنے کا موقع ملا جب مصر میں غلاف بنانے والی فیکٹری نے یہ کام بند کر دیا۔
انہوں نے پہلے غلاف کی تیاری اپنے رفیق عبدالرحیم امین بخاری کے ساتھ مل کر مکمل کی۔ دونوں کو اس پہلے غلاف کی تیاری میں چھ ماہ لگے، تاہم اس کامیابی پر جو خوشی ملی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
رجب محبوب نے علیل رہنے کے بعد پیر کے روز مکہ معظمہ کے نجی ہسپتال میں وفات پائی ہے۔ ان کی زندگی کا بیشتر حصہ ایک اعزاز کے حصول میں گذرا، اللہ انہیں آخرت میں بھی اپنی خصوصی رحمت اور اعزاز سے نوازے، آمین۔
ح