میرب فاطمہ
مشہور رکن
- شمولیت
- جون 06، 2012
- پیغامات
- 195
- ری ایکشن اسکور
- 218
- پوائنٹ
- 107
ھمارے معاشرے کا ایک بھت بڑا المیہ عزت اور غیرت کا معیار خود ساختہ ھے۔۔اغیار کی تقلید، جہالت، کم عقلی یا شیطانی دھوکے جو بھی اسکی وجوھات ھوں۔ ایک عام انسان اسے اسٹیٹس کا نام دیتا ھے۔۔۔اسکی ایک مثال وہ جاھل قسم کے بہروپیے مرد ھیں کہ جب انکی خواتین بغیر پردہ باھر جانے لگتی ھیں تو انکو بڑی غیرت آتی ھے کہ لوگ کیا کہیں گے کہ انکو روکنے والا کوئی نہیں؟؟ مگر جب یہی خواتین شادی بیاہ یا دوسری تقاریب میں بے پردہ، گلے میں دوپٹہ ڈال کر( اور دوپٹہ بھی ایسا کہ اسے دوپٹے کے نام پر مذاق کہا جائے تو زیادہ بہتر معلوم ھوتا ھے (اور میک اپ کر کے جانے لگتی ھیں تو یہ غیرت مندی کا مظاھرہ کرنے والے مردوں کی عقلوں پر اچانک پردہ پڑ جاتا ھے اور شیطان یہ کہہ کر دلاسہ دیتا ھے کہ کوئی بات نہیں شادی ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے اللہ کے بندو شادی ھے کوئی غیرت کا سودہ تو نہیں ھے۔۔۔
رواج، آزادی اور اسٹیٹس کے نام پر خواتین کو بنا سنوار کر باھر لے کر جانا اور جب ان کو کوئی دیکھے یا کوئی نازیبا فقرہ کہہ دے تو بات برداشت سے باھر ھو جاتی ھے۔۔کہ ھمارے ھوتے ھوئے ایسا کہہ کیوں دیا؟؟؟
تف ھے تمھاری عقلوں پر۔۔۔۔۔۔۔ پہلے عوام کو انٹر ٹینمنٹ خود فراھم کرتے ھو پھر انٹر ٹین ھوتا ھوا دیکھ نہیں سکتے؟
میرے خیال سے ایسی خواتین کے لئے 'شو پیس' کا لفظ مناسب رھیگا۔۔
تم لوگ مرد حضرات سے نظریں جھکا لینے کی توقع کرتے ھو اور موقع کی مناسبت سے اپنی خواھشات کو بے لگام چھوڑ دیتے ھو؟؟؟؟ عورت تو چھپانے کی چیز تھی۔۔اور جس بے پردگی کو تم نے اسٹیٹس کا نام دے دیا ۔ اللہ نے تو اسے جہالت کہا ھے کہ زمانہ جاھلیت کی طرح زینت نہ دکھاتی پھرو۔۔۔اور تم تو زینت دکھانے والے جاھل نمائشی لوگ ھو۔۔۔
بے پردہ گھر سے باھر نکلے تو بڑی غیرت آتی ھے۔ اور اگر یہی پردہ شادی وغیرہ میں کیا جائے تو کہا جاتا ھے کہ اسے اتار دو۔ لوگ کیا کہیں گے کہ شادی میں پردہ؟؟؟؟؟
گھروں میں بڑی تہذیب سے رھنے والی خواتین شادی میں میوزک پر ڈانس کرتیں اور بھنگڑا ڈالتی ھیں۔۔۔ کیوں؟؟؟ کیونکہ شادی ھے۔۔۔
دلہن صاحبہ اپنے مہنگے میک اپ، جیولری اور کپڑوں سے لیس ھو کر سب کو انٹر ٹین کر چکیں۔۔ موصوفہ کی ویڈیو بنی اور فوٹو سیشن بھی ھو چکا۔ اور اب جا کر دولہا صاحب کی باری آئی۔۔۔ اور پھر منہ دکھائی کی رسم؟؟؟؟؟؟؟؟ عجیب مضحکہ خیز صورتحال ھے؟؟؟؟؟
یہ دولہا بے وقوف تھا یا بے وقوف بننے کا ڈرامہ کر رھا تھا؟؟؟
یا پھر یہ دولہا بھت ھی زیادہ معصوم تھا جو اس بے چارے کو کچھ پتہ ھی نہیں۔۔۔پھر ایسی خواتین کی بھی بڑی تعداد دیکھی گئی ھے جو گھر سے با پردہ ھو کر نکلتی ھیں۔ مگر جیسے ھی تقریب یا شادی ھال میں قدم پڑتا ھے تو وہ پارسا خاتون کا اچانک سے اک دوسرا ھی روپ سامنے آتا ھے۔ سارا پردہ اتر جاتا ھے اور ایک ورائٹی شو شروع ھوجاتا ھے۔ اور ان کے ساتھ موجود مرد حضرات جو اندر قدم رکھنے سے پہلے تو بڑے غیرت مند دکھائی دے رھے تھے۔۔۔۔۔ اچانک سے بے غیرت بن جاتے ھیں ،کیوں؟؟؟؟ کیونکہ شادی ھےاور یہ تو موقع کے مطابق اسٹیٹس کے چکر میں روپ بدلنے والے اور کبھی غیرت مند اور کبھی بے غیرتی کا لبادہ اوڑھنے والے بہروپیے ھیں۔۔۔اور انکو یہ بے پردگی جو کہ تقریب میں آنے سے پہلے پہلے ناجائز لگ رھی تھی، اب اچانک سے جائز لگنے لگ جاتی ھے۔یہ تو واقعی بڑے کمال کے لوگ ھیں۔۔۔۔۔
گرگٹ کو مات دے گئی فطرت جناب کی۔۔۔۔۔۔۔
چند دن پہلے ایک شادی پر جانے کا موقع ملا۔ ایک باپردہ خاتون تشریف لائیں۔۔ میرے سامنے والی میز پر بیٹھی تھیں۔۔ میں نے دل میں کہا کہ ماشاء اللہ کتنی اچھی لگ رھی ھیں۔۔ مگر دوسرے ھی لمحے ان کا ایک دوسرا ھی روپ سامنے آیا۔۔۔محترمہ نے برقع اتارا۔ بال ٹھیک کیئے اور دوپٹہ گلے میں ڈال کر مردوں کی بھیڑ میں جا گھسیں۔۔ اور فنکشن ختم ھوتے ھی ان بہروپیہ خاتون نے پھر سے روپ بدلہ، برقع پہنا اور گھر چلی گئیں۔۔۔۔۔کیا تماشا تھا یہ؟؟؟؟؟
اگر یہ برقع پہنے ھوئے شادی اٹینڈ کر لیتیں تو کون سی قیامت آجانی تھی؟؟مگر کیا کریں یہ لوگ تو عادت سے مجبور ھیں۔۔ کبھی کچھ تو کبھی کچھ۔۔۔
حالانکہ مسلمان عورت کو پردہ کے ذریعے عزت دی گئی کہ وہ اس سے پہچان لی جائے۔۔۔قال اللہ تعالی: '' اے نبی صل اللہ علیہ وسلم ،اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں ۔ یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور نہ ستائی جائیں ۔ اللہ تعالیٰ غفور الرحیم ہے۔''الاحزاب
پردہ اسکی پہچان کا معیار بتایا گیا کہ پتہ چلے کہ یہ مسلمان اورشریف عورتیں ہیں، بے حیا نہیں۔ورنہ تخفیف تو لونڈی کو تھی۔۔ اور تمھاری جہالت پر افسوس ھے کہ تم نے معیار عزت سے اتر کر لونڈی کے درجہ کو پسند کیا۔۔۔۔
خیر اللہ تم جیسے موقع کی مناسبت سے روپ بدلنے والے بہروپیوں اور غیرت کے نام پر اپنے دل کی تسلی کی خاطر خود کو دھوکہ دینے والوں کو عقل و فہم عطا کرے۔۔۔
آمین