• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غیرقانونی طریقے سے حج کے لیے آئے 98 ہزار افراد بے دخل

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
غیرقانونی طریقے سے حج کے لیے آئے 98 ہزار افراد بے دخل​

ریاض ۔۔۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: منگل 6 ذوالحجہ 1435هـ - 30 ستمبر 2014م

سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے غیرقانونی طریقے سے بیرون اور اندرون ملک سے حج کے لیے مشاعرہ مقدسہ پہنچنے والے 98 ہزار افراد کو واپس کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض کے سیکیورٹی جنرل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے غیرقانونی طور پر مشاعر میں‌ پہنچنے والی 25 ہزار 216 کاروں اور دیگر گاڑیوں کو روک کر اُنہیں واپس کر دیا جبکہ مشاعر مقدسہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 85 کاروں کو سیکیورٹی مراکز میں بند کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایام حج کے موقع پر حجاج کرام کی نگرانی، ان کی دیکھ بھال اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے چوکس ہیں۔ اس ضمن میں کسی بھی غیرقانونی نقل وحرکت پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ حجاج کرام کی سہولت کے لیے مسجد حرام کے آس پاس 2602 کاروں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ بالخصوص حرمین کو ملانے والی شاہرات پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے بھی بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی پولیس اور ایمبولیس سروسز بھی عازمین حج کی سہولیات کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔

رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ 15 ذیقعد کے بعد سب اب تک مکہ مکرمہ میں 1249 کاروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیرقانونی پارکنگ کے باعث بند کیا گیا۔

ح
 
Top