• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غیر ملکیوں کو نوکری دینے کی سالانہ فیس؟ سعودی حکومت کا پریشان کن اعلان

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
غیر ملکیوں کو نوکری دینے کی سالانہ فیس؟ سعودی حکومت کا پریشان کن اعلان
روزنامہ پاکستان، 14 اکتوبر 2015 (19:41)

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ روز سے سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے لیبر قوانین کے حوالے سے یہ افواہ پھیل رہی تھی کہ سعودی حکومت نے پرائیویٹ فرمز کو اپنے غیرملکی ورکرز کی مد میں ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے لیکن سعودی وزارت محنت کی طرف سے ان افواہوں کی تردید کر دی گئی ہے۔ وزارت محنت کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ فرمز کو بھی اپنے ہر غیرملکی ورکرز پر عائد 2400 ریال (تقریباً 67 ہزار روپے) ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

21 نومبر 2011ء میں وزراء کونسل کے ایک اجلاس میں اس ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ اس قانون پر عملدرآمد 15 نومبر 2012ء سے شروع ہوا تھا جس کے غیر ملکی ورکرز کی اکثریت رکھنے والی کمپنیوں کو ہر غیرملکی ورکر کے عوض 2400 ریال ٹیکس ادا کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ گزشتہ سال کابینہ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو، جن کے پاس 9 یا اس سے کم غیرملکی ورکرز ہیں، اس ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا تھا۔ سعودی وزارت لیبرکی طرف سے جاری بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جن کمپنیوں کے پا س 9 سے زیادہ غیرملکی ورکرز ہیں انہیں اب بھی اس ٹیکس سے استثنیٰ حاصل نہیں۔
ح
 
Top