• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فائبر آپٹک کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم ہو گئی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
فائبر آپٹک کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم ہو گئی

25 جون 2015

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کو پاکستان میں سست انٹرنیٹ سپیڈ کا سامنا ہے تو اس مشکل میں صرف آپ ہی گرفتار نہیں بلکہ تمام ملک میں ہی انٹرنیٹ کی سپیڈ بہت زیادہ سست ہو چکی ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ SEAMEWE4 جو پاکستان میں انٹرنیٹ کی سب سے اہم ترین فائبر آپٹک کیبل ہے میں پرابلم پیدا ہو چکی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ بہتر طریقے سے کام نہیں کر رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے نزدیک زیر سمندر گزرنے والی فائبر آپٹک کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں صارفین کو مسائل کا سامنا ہے۔ ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ خرابی کی نشاندہی ہو چکی ہے اور اسے ٹھیک کرنے کے لئے کام شروع ہے لیکن حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ یہ مسئلہ مکمل طور پر کب ٹھیک ہوسکے گا۔ اس کا کہنا تھا کہ بینڈ وڈتھ کو متبادل کیبل پر شفٹ کر دیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار بہت سست ہو گئی ہے۔

ح
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
Screenshot_2015-06-26-20-02-34.png

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ! موبائل نیٹ پر رفتار ٹھیک ہے۔
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
سبمرین کیبل میں ایک دفعہ پھر خرابی کے باعث اس وقت پاکستان میں بھی انٹرنیٹ شدید متاثر ہے۔
انہتر ملی میٹر قطر کی حامل اس کیبل سے دنیا کا ننانوے فیصد انٹرنیٹ ٹریفک گزرتا ہے۔ انٹارکٹیکا کے علاوہ دنیا کے تمام براعظم اس کیبل کی وجہ سے جڑے ہوئے ہیں۔ انتہائی اہمیت کی حامل اس کیبل کے حفاظتی اقدامات آپ تصویر سے اندازہ لگا سکتے ہیں
aa.png
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
سبحان اللہ!
بال جیسے باریک فائبر میں سے لاکھوں آوازیں، تصویریں، لا تعداد ڈاٹا ایک سیکنڈ میں روشنی کی صورت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ھو جاتا ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
میرے پاس بھی نیٹ کافی ’’ سست ‘‘ ہے ۔
 
Top