کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
ہنگو: فائرنگ میں تحریک انصاف کے رہنما ہلاک
آخری وقت اشاعت: پير 3 جون 2013
فرید خان نے گیارہ مئی کے عام انتخاب میں پہلی مرتبہ حصہ لے کر سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا تھا
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی فرید خان ہلاک ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنگو کے محلہ سنگیٹر میں نامعلوم مسلح افراد نے فرید خان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں فرید خان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ایک بھائی اور ایک راہگیر بچی اس واقعے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
فائرنگ سے گاڑی میں سوار فرید خان کے ایک محافظ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
کلِک الیکشن لڑنے نکلا تو جیب میں 100 روپے تھے
فرید خان نے گیارہ مئی کے عام انتخاب میں پہلی مرتبہ حصہ لے کر سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا تھا۔
آزاد حیثیت میں صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بعد میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔
فرید خان نے ہنگو سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مضبوط ترین امیدوار عتیق الرحمان کو شکست دی جو اس سے پہلے دو مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔
فرید خان بچپن سے علاقے میں فلاحی کاموں میں دلچسپی لیتے رہے جس کی وجہ سے ان کا عوام سے ایک مضبوط رابط قائم رہا اور بعد میں وہ اسی بنیاد پر ضلع میں ایک رہنما کے طور پر بھی سامنے آئے۔ وہ لوگوں کے مسائل بغیر کسی مالی فائدے کے حل کرنے کے حوالے سے پورے علاقے میں شہرت رکھتے تھے۔
صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی داخل کرانے گئے تو اس وقت ان کے جیب میں صرف سو روپے تھے جو اس وقت ان کا کل اثاثہ تھا۔
ان کے مطابق انتخابی مہم کے زیادہ تر اخراجات بھی ان کے دوستوں اور رشتہ دار نے برداشت کیے۔
ح
انا للہ وانا الیہ راجعون