lovelyalltime
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 28، 2012
- پیغامات
- 3,735
- ری ایکشن اسکور
- 2,899
- پوائنٹ
- 436
فاتحہ خلف الامام کے متعلق مسلک احناف اور آثار صحابہ کرام
''مختلف فیہ مسائل میں فیصلہ اس بنیاد پر بھی ہوتا ہے کہ اس بارے میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا مسلک اور معمول کیا تھا ،اس رخ سے اگر دیکھا جائے تو بھی حنفیہ کا پلہ بھاری نظر آتا ہے ،اور بہت سے آثار صحابہ ان کی تائید میں ملتے ہیں
علامہ عینی نے عمدۃ القاری میں لکھا ہے کہ ترک القراۃ خلف الامام کا مسلک اسی (٨٠)صحابہ کرام سے ثابت ہے جن میں متعدد صحابہ کرام اس سلسلہ میں بہت متشدد تھے ،یعنی خلفاء اربعہ ،حضرت عبداللہ بن مسعود ،حضرت سعد بن ابی وقاص ،حضرت زید بن ثابت ،حضرت جابر ،حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت عبداللہ بن عباس وغیرھم رضوان اللہ علیھم اجمعین ۔
(درس ترمزی :ج١ص١٠٢۔١٠٤)
کیا اسی(٨٠) صحابہ کرام سے ترک رفع الیدین ثابت ہے ؟
یہ بس دعوی ہی ہے اس کا ثبوت باسند صحیح قیامت تک احناف پیش نہیں کر سکتے ؟!!