رانا اویس سلفی
مشہور رکن
- شمولیت
- نومبر 08، 2011
- پیغامات
- 387
- ری ایکشن اسکور
- 1,609
- پوائنٹ
- 109
فتنہ باز لوگوں کی مجالس سے اجتناب
اسماء بن عبیدہ بیان فرماتے ہیں گمراہ کن نظریات کے حامل دو شخص امام ابن سیر بن رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آئے ان میں ایک آدمی نے کہا اے ابو بکر ( ابن سیرین ) میں تجھے ایک حدیث سناؤں ؟ امام ابن سیرین رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا :نہیں!پھر ان دونوں نے کہا ہم آپ کو قرآن کی ایک آیت پڑھ کر سنائیں؟
امام ابن سیرین نے پھر فرمایا نہیں اس کے بعد امام ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نےفرمایا تم دونوںمیرے پاس سے اٹھ جا ؤ یا پھر میں چلاجاتاہوں۔پس دونوں آدمی چلے گئے ۔ کچھ لوگوں نے ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا: اے ابو بکر و ہ قرآن کی آیت ہی پڑھ کر سنانا چاہتے تھے ۔ اور اس میں کوئی حرج کی بات تو نہ تھی ۔ امام ابوبکر ابن سیرین رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا: مجھے خطرہ تھا کہ وہ قرآن مجید کی آیت پڑھ کر اس کی غلط تفسیر کریں گے اور وہ ( کہیں ) میرے دل میں ( نہ )بیٹھ جائے ۔
( سنن دارمی رقم 411، الشریعہ للآجری ص62 ابن الوضاح فی البدع رقم 150( اسنادہ صحیح ) )