• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فحش مواد دیکھنے سے چھٹکارا کیسےپائیں؟

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
فحش مواد دیکھنے سے چھٹکارا کیسے پائیں ؟ماہرین نے مشکل حل کر دی
برمنگھم (نیوز ڈیسک)


نشہ کسی بھی قسم کا ہو اس کا نتیجہ زندگی کی بربادی کی صورت میں نکلتا ہے اور کچھ یہی مال نئے زمانے میں فحش فلموں اور دیگر مواد کے نشے کا ہے۔
اگرچہ اکثر نوجوان یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع سے دستیاب فحش مواد کو دیکھنے سے کسی بھی طرح باز نہیں رہ سکتے لیکن اگر نیت سچی ہو تو آپ باآسانی اس لت سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ اس لئے چند انتہائی مفید ہدایات پر عمل کریں:
1۔ پہلے تو یہ تسلیم کریں کہ اگر آپ آئے روز انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے فحش مواد دیکھتے ہیں یا موبائل فون کو اس مقصد کیلئے استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اس کی لت پڑچکی ہے اور اس سے نجات کیلئے عزم کرلیں۔
2 ۔اگلا کام یہ کریں کہ اپنے کمپیوٹر پر موجود تمام فحش مواد کو ڈیلیٹ کردیں اور براﺅزر میں موجود کنٹرولز کو استعمال کریں تاکہ آئندہ ایسی کوئی ویب سائٹ آپ کے سامنے نہ کھلے۔
3 ۔اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائیں، جیسا کہ اچھے دوستوں کے قریب ہوں اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔
4 ۔ایسی خوراک کا استعمال بڑھائیں جس میں کاربوہائیڈریٹ کی کثرت ہو۔
5 ۔باقاعدگی سے ورزش کریں اور کھیلوں میں حصہ لیں۔
6 ۔نیند اچھی طرح پوری کریں اور خصوصاً رات کو دیر تک جاگنا بالکل بند کردیں۔
7 ۔صبح جلدی اٹھیں اور نماز باقاعدگی سے پڑھیں۔
8 ۔تفریح کیلئے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کی بجائے اچھی کتابیں پڑھیں اور کوشش کریں کہ آپ انٹرنیٹ پر اپنا کام سب کے سامنے کریں۔
9 ۔مذہب کی طرف توجہ دیں اور اپنی سوچ کو مثبت اور صاف رکھنے کیلئے کوشاں رہیں۔
10 ۔منفی اور غیر اخلاقی سوچ والے دوستوں سے دور رہیں۔​
 
Last edited by a moderator:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
جزاک اللہ خیرا
لیکن یہ ساری احتیاطی تدابیر تو ان لوگوں کے لئے ہے جو ذوق و شوق سے ایسا کرتے ہیں اور اس کے عادی ہیں۔

کچھ ٹپس ہم جیسوں کے لئے بھی عنایت ہو جو اس کیٹیگری میں نہیں آتے لیکن نیٹ کے ایکٹیو یوزر ہیں۔ اب میل کھولنے جاؤ، یا گوگل سرچ کرو یا فیس بک سمیت دیگر سوشیل پیجز کو اوپن کرو۔۔۔ ہر جگہ کم و بیش فحش و عریاں تصاویر سے پالا پڑتا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ان سے بھی بچا جاسکے؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاک اللہ خیرا
لیکن یہ ساری احتیاطی تدابیر تو ان لوگوں کے لئے ہے جو ذوق و شوق سے ایسا کرتے ہیں اور اس کے عادی ہیں۔

کچھ ٹپس ہم جیسوں کے لئے بھی عنایت ہو جو اس کیٹیگری میں نہیں آتے لیکن نیٹ کے ایکٹیو یوزر ہیں۔ اب میل کھولنے جاؤ، یا گوگل سرچ کرو یا فیس بک سمیت دیگر سوشیل پیجز کو اوپن کرو۔۔۔ ہر جگہ کم و بیش فحش و عریاں تصاویر سے پالا پڑتا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ان سے بھی بچا جاسکے؟
جی بھائی جان،
اس کا بھی طریقہ موجود ہے۔ آپ درج ذیل لنکس سے کروم اور فائر فاکس کے لئے ایڈبلاک پلس نامی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے:
https://chrome.google.com/webstore/detail/adblock-plus/cfhdojbkjhnklbpkdaibdccddilifddb
https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/adblock-plus/

براؤزر میں ایڈریس بار کے دائیں جانب ایک لال رنگ کا آئیکن بن جائے گا جس پر ABP لکھا ہوگا۔ بس اب جس سائٹ پر موجود اشتہارات کو آپ نے فلٹر کرنا ہے، اس سائٹ کو کھولیں اور پھر یہ لال بٹن دبا دیں۔ اس سے غیر اخلاقی اور بے ہودہ اشتہارات ہی نہیں، بلکہ ہر قسم کے اشتہارات ہی بند ہو جائیں گے۔ جس سے فضول کی چیزوں پر نظر نہیں پڑے گی۔ تھوڑا سا اس ایپلی کیشن کا استعمال مزید سیکھ لیا جائے۔ تو اس سے غیرمعمولی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ مثلا کوئی سائٹ بہت اچھی ہے۔ لیکن وہاں پر آپ فقط دو چار چیزوں کے لئے جاتے ہیں، ادھر ادھر کی ہر قسم کی فضولیات سے بچنے کے لئے اس ایپلی کیشن کا block element والا فیچر استعمال کریں۔ یعنی block element پر کلک کریں اور پھر ویب سائٹ میں کسی بھی جگہ (یعنی ماڈیول) پر کلک کریں تو آئندہ وہ ماڈیول یا وہ پوری جگہ اس ویب سائٹ کی غائب ہو جائے گی۔ مثلا جیسے فیس بک پر دائیں جانب دوستوں کی فہرست آ رہی ہوتی ہے، وہ پورا ماڈیول ہی ہمیشہ کے لئے غائب کیا جا سکتا ہے۔ علیٰ ھذا القیاس۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اسی طرح گوگل پر بھی آپ رزلٹ فلٹر کر سکتے ہیں
اگر تو آپ گوگل پر امیج سرچ کر رہے ہیں تو آپ سیٹنگ اس طرح کیجئے، اس سے غیر ضروری رزلٹ شو نہیں ہوں گے


اور اسی طرح اگر گوگل پر عام طرح سے سرچ کرنے کے دوران بھی سیٹنگ اس طرح کیجئے


اسی طرح اگر آپ اگر چاہیں تو ایک سوفٹویر کی بھی مدد لی جا سکتی ہے جسکا نام ہے "Antiporn" یہ سوفٹویر اپنے آپ ہی اس طرح کے خطرات سے بچا لیتا ہے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
جزاک اللہ خیرا شاکر بھائی، عامر بھائی
 
Top