کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
فراڈیوں نے بینک اکاﺅنٹ لوٹنے کا نیا اور اب تک کا سب سے خطرناک طریقہ اپنا لیا
24 اکتوبر 2016 ؒلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں فراڈیوں نے ایس ایم ایس بینکنگ استعمال کرنیوالے بینک اکاﺅنٹ ہولڈر معصوم اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے ، یہ فراڈیئے مختلف بینکوں کے صارفین کو پیغام بھیجتے ہیں کہ ایس ایم ایس سروس ختم ہو گئی ہے اور اُنہیں بینک اکاﺅنٹس سے متعلق مفت موبائل پیغامات کا سلسلہ مزید جاری رکھنے کیلئے اپنے اکاﺅنٹ کی معلومات کا اندراج کرنا ہو گا۔
نیوزویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق ماضی میں فراڈیئے ای میل بھیجتے رہے ہیں جن میں پاس ورڈ بدلنے کی ہدایت کی جاتی تھی لیکن یہ نیا طریقہ زیادہ خطرناک ہے کیونکہ صارفین اپنا ایس ایم ایس الرٹ سٹیٹس اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے جلدازجلد فراڈیوں کو معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ ایچ بی ایل کے ایک صارف کو موصول ہونیوالے پیغام کا عکس یہ ہے۔
یہ پیغام بظاہرایچ بی ایل سے آیا لیکن یہ بھی عوام کو بےوقوف بنانے کا ایک طریقہ ہے تاکہ وہ یقین کر لیں اور ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ ویب سائٹ (hblupdate.com) پر اپنے اکاﺅنٹ سے متعلق تفصیلات فراہم کریں۔ دراصل یہ معلومات فراڈیوں کو دی جا رہی ہوتی ہیں جو بعد میں اکاﺅنٹ سے رقم نکلوانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ پاکستانی بینک صارفین اے ٹی ایم سکینڈل کابھی نشانہ بن چکے ہیں اوراسی طرح کے دوسرے ہتھکنڈوں کے نتیجے میں بھی بالآخرانہیں نقدی سے ہاتھ دھونا پڑتے ہیں۔ بینک صارفین کو تجویز دی جاتی ہے کہ فراڈ سے بچنے کیلئے یہ باتیں اپنے ذہن میں رکھیں۔
کوئی بھی بینک ویب سائٹ کے ذریعے اپنے صارفین سے اے ٹی ایم کارڈ نمبر یا پن نمبر نہیں مانگتا۔
ہر ویب سائٹ بینک کی آفیشل ویب سائٹ نہیں ہوتی، یہ یقین کرلیں کہ جس ویب سائٹ پر ڈیٹا انٹر کر رہے ہیں، وہ آفیشل ہے۔
تصدیق کے بغیرکسی شخص یا ویب سائٹ کواپنی معلومات فراہم نہ کریں۔
ح