• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فضائل قرآن مجید

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
فضائل قرآن مجید

مصنف کا نام
محمد اقبال کیلانی

ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور


تبصرہ

قرآن شریف اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے جوبنی نوع انسان کے لیے دنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی کی ضامن ہے۔حدیث پاک کے مطابق جو قوم قرآن کریم کو اپنا دستور حیات بنا لیتی ہے،خدا اسے رفعت اور بلندی سے سرفراز فرماتا ہے اور جو گروہ اس سے اعراض کا رویہ اپناتا ہے وہ ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے۔تاریخ اسلام کے مطالعہ سے ہم یہ دونوں پہلو بخوبی دیکھ سکتے ہیں ۔فی زمانہ بھی ہمارے زوال و ادبار کا سب سے بڑا سبب یہی ہے کہ ہم نے قرآن مقدس کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔قرآن سے بے رغبتی کی وجہ یہ ہے کہ ہم اس کی اہمیت و فضیلت سے بے خبر ہیں۔معروف عالم دین اور داعی اسلام جناب محمد اقبال کیلانی نے قرآن مجید کے فضائل پر یہ بہترین کتاب تالیف فرما کر ہمیں یہی بتانے کی کوشش کی ہے کہ یہ کتاب لاریب ،کس قدر عظیم الشان ہے۔خدا کرے کہ ہم قرآن حکیم کی فضیلت سے با خبر ہو جائیں اور اس سے اپنا رشتہ مستحکم کر لیں،تاکہ دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے مستحق ہو سکیں۔
اس کتاب فضائل قرآن مجید کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top