• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فضا میں اذان کی آواز گونجی اور تمام سوالوں کا جواب مل گیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
فضا میں اذان کی آواز گونجی اور تمام سوالوں کا جواب مل گیا
خبریں، February 17, 2016

لندن (خصوصی رپورٹ) اسکاٹ لینڈ کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دل میں ایمان کا نور اذان نے بھرا۔ انہوں نے ترکی کے دورے کے دوران ایک گاﺅں کی مسجد سے اللہ کی کبریائی اور فلاح کی جانب آنے کی دعوت سنی اور جب موذن سے ان کلمات کی بابت دریافت کیا تو ترجمہ سن کر کلمہ پڑھ لیا۔


ایلین رونی کے قبل اسلام کے حوالے سے برطانوی جریدے انڈی پنڈنٹ نے بتایا ہے کہ عموماً یورپ میں کسی گورے کا قبول اسلام کسی تبلیغی سرگرمی، قرآن کے مطالعے یا مسلمانوں سے دسوتی کے معاملات سے جڑا ہوتا ہے لیکن ایلین رونی کا قبول اسلام حیرت انگیز طور پر اس سے مختلف ہے کہ ان سے کسی تبلیغی مشن نے رابطہ کیا اور نہ ہی انہوں نے کبھی اسلام کا مطالعہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ زندگی بھر ان کی کسی مسلمان سے دوستی بھی نہیں رہی۔ ادھر برطانوی و عالمی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایلین رونی کا کہنا تھا کہ میں ادھیڑ عمری تک کسی مسلمان کا دوست یا واقف کار نہیں رہا، کسی مسجد میں گیا اور نہ کبھی قرآن پاک یا اسلامی لٹریچر کا مطالعہ کیا لیکن میرا دل اس وقت تڑپ اٹھا جب میں ترکی کے ایک خوبصورت گاﺅں میں فطرت کے نظاروں کو دیکھ کر محظوظ ہو رہا تھا۔ اسی دوران گاﺅں کی چھوٹی سے مسجد کے میناروں سے بلند ہونے والی اذان سنی۔ ان نامانوس کلمات نے میرے دل پر ایسا اثر کیا کہ وہاں جا کر اس کا مطلب جاننے کے لئے بے قرار ہو گیا۔

ایلن رونی نے بتایا کہ اس روز میں ترک گاﺅں کے اونچے مقام پر بیٹھا ہوا سوچ و فکر میں غلطاں تھا کہ کیا زندگی یہی ہے کہ میں پیدا ہوا، پلا بڑھا، مروجہ تعلیم حاصل کی اور ملازمت حاصل کر کے شادی کی، بچے پیدا کئے اور گھومنے پھرنے میں زندگی تمام کر دی۔ میرا ذہن اس چیز کو قبول نہیں کرتا تھا، میں اپنی روح کے سوالوں کا جواب تلاش کرنا چاہتا تھا کہ انسان کا مقصد حیات کیا ہے؟ ہم کیوں اس دنیائے فانی میں بھیجے گئے ہیں۔ ابھی میں اسی سوچ میں ڈوبا تھا کہ فضا میں کچھ نامانوس کلمات بلند ہوئے۔ میرا دھیان سوالات سے ہٹ کر ان کی جانب چلا گیا۔ یہ تو اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ عربی زبان ہے لیکن مفہوم نہیں سمجھ پا رہا تھا۔ اس کے باوجود وہ صدا مجھے اپنی جانب کھینچے جا رہی تھی۔ میں نے فیصلہ کرلیا کہ اس کے بارے میں معلومات حاصل کروں ، لہٰذا میں اس مسجد میں چلا گیا جہاں سے یہ کلمات بلند ہوئے تھے۔ یہاں مجھے بتایا گیا کہ یہ اذان ہے اور موذن دن میں پانچ وقت خالق کائنات کی کبریائی بیان کرتے ہوئے بنی نوع انسان کو دعوت دیتا ہے۔ کہ فلاح کی جانب آ جاﺅ۔ اس پر میں نے ان سے نماز کا طریقہ کار پوچھا اور فیصلہ کر لیا کہ اب میں بھی وحد ہ لاشریک کے آگے سجدہ ریز ہوا کروں گا۔

ایلین نے برطانوی جریدے کو بتایا کہ اسلام قبول کرنے کا تہیہ کرنے کے بعد میں نے مزید معلومات کے لئے قرآن پاک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور مسجد سے نکل کر قریبی مارکیٹ کا رخ کیا۔ وہاں سے میں نے قرآن پاک کا ایسا نسخہ منتخب کیا جس میں آیات کا انگریزی ترجمہ بھی تھا جیسے جیسے اس عظیم ترین اور آخری الہامی کتاب کو پڑھتا گیا، مجھے اپنے تمام سوالاتوں کے جوابات ملتے چلے گئے۔ اس کے بعد میں نے اگرچہ اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا، لیکن قرآن پاک کی تلاوت اور چھپ کر نماز کا اہتمام کرتا۔ رکوع میں جاتا تو روتا، سجدے میں جاتا تو اللہ کی مدد طلب کرتا کہ مجھے صراط مستقیم عطا فرما۔

انڈی پینڈنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ایلین رونی کا مزید کہنا تھا کہ اذان کے بلاوے نے مجھے اسلام کے صدر دروازے پر کھڑا کر دیا تھا، جس کا حتمی نتیجہ یہ نکلا کہ آخر کار میں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا تو خاندان اور حلقہ احباب نے میرے اندر تبدیلیوں کو محسوس کرلیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اب تم وہ ایلین رونی نہیں رہے جسے ہم جانتے تھے۔ ایلین رونی نے بتایا کہ جب میں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور اپنے ٹاﺅن کی مسجد میں گیا تو وہاں موجود نمازیوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور مجھے گلے سے لگا کر مبارکباد دی جس سے میرا ایقان مزید بڑھ گیا کہ اسلام عالمی اخوت اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔ بے شک میں گوری چمڑی کا اسکاٹش ہوں، رکن پارلیمنٹ ہوں، لیکن سب سے بڑھ کرمسلمان ہوں اور امت مسلمہ میں شامل ہو کر فخر محسوس کرتا ہوں۔

ح
 
شمولیت
اکتوبر 11، 2011
پیغامات
90
ری ایکشن اسکور
116
پوائنٹ
70
اور ہمارے ہاں پچاس علوم جب تک نا آئیں قرآن مجید سمجھ نہیں آ سکتا ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
وہ سحر جس سے لرزتا ہے شبستان وجود
ہوتی ہے بندہء مومن کی اذاں سے پیدا

 
Top