• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فطرانہ کی نقد ادائی شریعت کے منافی: سعودی مفتیِ اعظم

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
صدقۃ الفطر

محمد ہاشم

فطرانہ کی نقد ادائی شریعت کے منافی: سعودی مفتیِ اعظم

سعودی عرب کے مفتیِ اعظم اور سینیر علماء کمیشن اور افتاء کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ حاجت مندوں کو زکوٰۃ الفطر (صدقۂ فطر) کی نقدی کی شکل میں ادائی اسلامی شریعت کی تعلیمات کے منافی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ''زکوٰۃ فطر خوراک کی شکل میں غریبوں اور حاجت مندوں کو ادا کی جانی چاہیے تاکہ وہ بھی دوسرے مسلمانوں کی طرح عیدالفطر کی خوشیاں منا سکیں''۔

انھوں نے کہا کہ ''زکوٰۃ الفطر نماز عید ادا کرنے سے پہلے ادا کر دی جانی چاہیے اور یہ زکوٰۃ انہی ممالک میں ادا کی جا سکتی ہے جہاں مسلمان موجود ہوں''۔

بہ الفاظ دیگر غیر مسلموں کو زکوٰۃ الفطر ادا نہیں کی جا سکتی ہے۔

جدہ، العربیہ ڈاٹ نیٹ: اتوار 29 رمضان 1435هـ - 27 جولائی 2014م
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ان کا کہنا ہے کہ ''زکوٰۃ فطر خوراک کی شکل میں غریبوں اور حاجت مندوں کو ادا کی جانی چاہیے تاکہ وہ بھی دوسرے مسلمانوں کی طرح عیدالفطر کی خوشیاں منا سکیں''۔
اگر بات کو حاجت مندوں کی ’’ حاجت ‘‘ کے ساتھ منسلک کیاجائے تو اس کا مطلب ہے کہ جہاں ’’ پیسوں ‘‘ کی ضرورت ہے وہاں پیسے ادا کرنے چاہییں ۔
آج عید کا دن ہے کسی غریب کے گھر جاکر آپ صبح نماز کے وقت اڑھائی کلو گندم دے دیتے ہیں تو وہ اس سے کیا خوشی حاصل کر لے گا ؟
جبکہ 100 روپیہ فورا اس کے استعمال میں آجائے گا ۔ بچوں کو عیدی دے سکتا ہے۔ وغیرہ ۔
سب سے بڑی بات اگر مستحق فرد خود کہے کہ مجھے غلے کی بجائے نقدی دے دی جائے تو کیا پھر بھی اجازت نہیں ہے ؟
قیمت ادا کرنے کے حوالے سے محترم @سرفراز فیضی صاحب نے فیس بک پر بہت مفید باتیں ارشاد فرمائی ہیں۔ امید ہے یہاں بھی اس موضوع کو آگے بڑھائیں گے ۔
 
Top