• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقہ السیرۃ النبویہ (( جزیرہ عرب ہی کیوں))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
((فقہ السیرۃ النبویہ: سیرت طیبہ سے فکری ، دعوتی ، تربیتی ، تنظیمی اور سیاسی رہنمائی))

*بعثتِ نبوی کے لیے ، جزیرہ عرب ہی کیوں؟*

(1) جزیرہ عرب بے آب و گیاہ اور لق و دق صحرا تھا۔ یہاں کے باسی بادیہ نشیں اور غیر مہذب تھے۔

(2) روم و فارس اور مصر و حبشہ اس دور کی مہذب ترین اقوام تھیں۔

(3) بعثت کے لیے ان میں سے کسی کا انتخاب نہیں کیاگیا۔ سرتاج رسل ﷺ کے لیے جزیرہ عرب ہی کا انتخاب کیوں؟

(4) خاص جغرافیائی صورتحال کی وجہ سے جزیرہ عرب کے باسی متعدد ایسی عمدہ صفات سے متصف تھے جو انھی کا خاصہ تھیں۔

(5) یہ جود و سخا کے پیکر تھے۔کنجوسی ان کے ہاں بہت بڑا عیب سمجھی جاتی تھی۔

(6) جرأت و بہادری میں کوئی ان کا ثانی نا تھا۔بزدلی اور جنگ وحرب سے فرار ان کے نزدیک انتہائی معیوب گردانہ جاتا تھا۔

(7) غیرت و حمیت، صدق و وفا شعاری،عہد و میثاق کی پاسداری اور سادگی و جانکوشی بھی ان کے امتیازات میں شامل تھی۔

(8) قادر الکلامی،فصیح البیانی اور فصاحت و بلاغت میں اعلی مقام پر فائز تھے۔

(9) بعثت کے لیے جزیرہ عرب کے انتخاب کے یہ ظاہری اسباب وعوامل بیان کیے جاتے ہیں۔دیگر اقوام و ملل کا دامن ان میں سے بیشتر امور سے خالی دکھائی دیتا ہے۔

(10) بعثت نبوی کے لیے جزیرہ عرب کے انتخاب کی اہم ترین وجہ دعائے کلیمی اور مشیت الہی ہے۔آپ نے خود فرمایا:((أَنَا دَعْوَۃُ أَبِی إِبْرَاہِیمَ، وَبِشَارَۃُ عِیسَی))مسند احمد:۱۶۲۲۲،مستدرک حاکم:۶۶۵۳ ”میں اپنے جد اعلی ابراہیم کی دعا کا ثمرہ اور نوید مسیح ہوں،،

(11) پروردگار عالم نے اپنا دستور رسالت بیان کرتے
فرمایا؛((اللَّہُ أَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہُ)) الانعام:۶/۴۲۱
”اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس نے منصب رسالت سے کسے سرفراز کرنا ہے،

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف،ریلوے روڑ ، لاہور ))
_________________________
 
Top