• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیس بک یوزرز متوجہ ہوں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
فیس بک صارفین کی ٹائم لائن پر فحش فلموں کا حملہ،
آپ اس وائرس سے محفوظ کیسے رہ سکتے ہیں؟ جانئے​

12 جون 2015

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) فیس بک پر ایک فحش وائرس کا تازہ ترین حملہ جنوبی ایشیائی ممالک کے صارفین کے لئے پریشانی اور شرمندگی کا باعث بن رہا ہے، اور تاحال اس تشویشناک وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں کامیابی نظر نہیں آ رہی۔

آئی ٹی ماہرین کے مطابق یہ وائرس ایک ویڈیو کے لنک کے ذریعے حملہ آور ہوتا ہے۔ یہ ویڈیو اس تحریر کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے
"Watch urgent, Because it is your video"
لنک پر کلک کرنے والے صارف کو ایک فائل ڈاﺅن لوڈ کرنے کو کہا جاتا ہے جو کہ نقصان دہ سافٹ ویئر پر مشتمل ہے۔ یہ سافٹ ویئر کروم ویب براﺅزر میں ایک ایکسٹینشن کے طور پر خفیہ طریقے سے انسٹال ہو جاتا ہے اور صارف کے فیس بک پیج پر فحش لنک پوسٹ کرنا شروع کر دیتا ہے جبکہ ہر پوسٹ میں 20 فرینڈز کو بھی ٹیگ کرتا ہے۔

فحش وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے مندرجہ ذیل باتیں یاد رکھیں۔

1۔ فیس بک پر کسی بھی فحش لنک پر کلک نہ کریں۔

2۔ فلیش پلیئر کو صرف Adobe کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کریں۔

3۔ کسی ایپ کو اپنی فیس بک انفارمیشن کی رسائی دینے میں خاص احتیاط سے کام لیں۔ جو ایپ آپ استعمال نہیں کر رہے اس کی پرمیشن ڈس ایبل کر دیں۔

ح
 
Top