• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قانونِ توہين رسالت ميں ترميم كے مضمرات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
قانونِ توہين رسالت ہونے كے باوجود ايسے سرفروش لوگوں كى كمى نہيں جو گستاخِ رسول كو موقع پاتے ہى جان سے مار ديتے ہيں۔ ہمارے ہى ايك مقدمہ كے قيدى يوسف كذاب جسے عدالت سيشن نے سزائے موت دى تهى كو جيل كے اندر ايك قيدى نے گولى مار كر ہلاك كرديا اور خود اقرارِ جرم كرليا- چند ماہ قبل لبنان كى ايك گلوكارہ كو جس نے حضور ﷺ كى شان ميں توہين آميز گانے گائے، اس كے شوہر نے اس كا گلا كاٹ كر ہلاك كر ديا- ملكى اور عالمى حالات كے تناظر ميں قانونِ توہين رسالت كو ضابطہ كار ميں ترميم كے ذريعہ غير موٴثر كرنے كى كوشش ملك و قوم كے لئے انتہائى خطرناك ہوگى۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
غلط مقدمات كے سدباب كے لئے موٴثر قانونِ تعزيرات موجود ہے- قانونِ تعزيرات كى دفعہ ١٩٤ كى رو سے اگر كوئى شخص كسى بے گناہ كو سزائے عمرقيد يا سزائے قتل دلانے كے ارادے سے غلط بيانى كرے يا جهوٹى شہادت دے تو اس كو عمر قيد كى سزا مقرر ہے- اور اگر كسى شخص پر سزائے موت لاگو ہوجائے اور بعد ميں ثابت ہو كہ اس كى وجہ جهوٹى شہادت تهى تو ايسے جهوٹے گواہ ياگواہوں كو سزائے موت دى جائے گى۔ اگر قانونِ توہين رسالت كا غلط استعما ل ہوتا ہے تو معلوم نہيں كيوں گورنمنٹ يہاں اس تعزيراتى قانون پر عمل درآمد سے گريزاں ہے- عدالت بهى از خود نوٹس لے كر ايسے افراد كو قرارِ واقعى سزا دے سكتى ہے جو توہين رسالت كے نام پر جهوٹے مقدمات ميں لوگوں كو ملوث كرتے ہيں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
جب يہ تعزيرى قانون پہلے ہى سے ملك ميں موجود ہے تو پهر صرف قانونِ توہين رسالت كے طريق كار ميں ترميم كا كيا جواز ہے؟ دوسرے سنگين جرائم كا بهى ملك ميں جهوٹے مقدمات كے ذريعہ غلط استعمال ہورہا ہے- ان كے طريق كار ميں كوئى ترميم كيوں نہيں؟ صرف توہين رسالت كے جرم كے طريق كار ميں يہ ترميم كيوں مسلط كردى گئى ہے- پاكستان كے مسلمان يہ سوچنے پر مجبور ہيں كہ سارى كارروائى امريكہ اور يورپ كے دباوٴ كا نتيجہ ہے!!

٭۔۔۔٭۔۔۔٭
 
Top