• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قبر کیسی ہونی چاہیے؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
895
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
69
قبر کے بارے میں رسول اللہ کا ارشاد گرامی ہے:

” قبریں کھودو اور کھلی کھلی بناؤ اورگہری بناؤ ۔‘‘ (سنن ابی داود: 3215-3216)

قبر کو لحد يا شق دونوں طرز پر بنایا جا سکتا ہے لیکن لحد بنانا افضل ہے، كيونکہ رسول اللہ ﷺ کے لیے لحد بنائی گئی تھی۔
عورتوں کا میت کو دفنانا جائز نہیں ہے، اگرچہ میت عورت ہی کیوں نہ ہو کیونکہ رسول اللہ کے زمانے سے مرد مردوں کو دفناتے تھے، رسول اللہ نے ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کو اپنی بیٹی کو دفن کرنے کا کہاحالانکہ وہ غیر محرم تھے، عورتوں کو حکم نہیں دیا کہ وہ دفنائیں ۔

میت کے اولیاء اورقریبی رشتے دار میت کو دفنانے کا زیادہ حق رکھتے ہیں۔

عورت کو اس کے محرم رشتے دار اور خاوند قبر میں اتارے گا۔


ارشاد باری تعالى ہے:

وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ فِي كِتَابِ اللَّه (الأنفال: 75)
’’اور رشتے دار اللہ کی کتاب ، ان کے بعض، بعض کے زیادہ حق دار ہیں۔‘‘
 
Top