• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قدامت اہل حدیث

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
قدامت اہل حدیث

اہل حدیث کوئی نئی جماعت نہیں، تمام اہل علم اس کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت ہے اس وقت سے یہ جماعت ہے، اس لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے-
اللہ تعالی نے قرآن مجید میں کئی مقامات پر کہا ہے:
"فبای حدیث بعد اللہ و آیاتھ یومنون" (سورۃالجاثیۃ:6)
پس اللہ تعالی اور اس کی آیتوں کے بعد کس پر ایمان لائيں گے-
دوسری جگہ فرمایا ہے:
"فبای حدیث بعدہ یومنون" ( المرسلات:50)
اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان لائيں گے-
اس کے علاوہ اور دیگر آیتیں ہیں جن میں لفظ حدیث سے مراد قرآن ہے اور ہر خطیب بھی اپنے خطبہ جمع میں یہ پڑھتا ہے۔
" فان خیر الحدیث کتاب اللہ"
بہترین حدیث اللہ کی کتاب ہے۔
اور
اسی طرح نبی پاک ﷺ کے اقوال و افعال اور تقاریر کو حدیث کہا گیا ہے- (مشکوۃ ص:3)
مذکورہ صدر دلائل سے یہ امر اظہر من الشمس ہوگیا کہ قرآن مجید اور نبی پاکﷺ کے اقوال و افعال اور تقریر حدیث ہیں تو اس اعتبار سے اہل حدیث کے معنی ہوں گے "صاحب قرآن و حدیث" یعنی قرآن اور نبی پاکﷺ کے احکام پر عمل کرنے والا-
اصحاب اہل حدیث، اہل حدیث، اہل سنت یہ سب مترادف لفظ ہیں، اہل یا اصحاب کے معنی " والے" اب اس کے نسبت حدیث کی طرف کردیں تو معنی ہونگے، " حدیث والے" اور قرآن کو بھی اللہ نے حدیث کہا ہے جیسا کہ اوپر گذر چکا ہے- اب یہ بات اچھی طرح واضح ہوگئی کہ اسلام سے مراد" قرآن و حدیث" ہے اور قرآن و حدیث سے مراد اسلام ہے- اور مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہ ہی جماعت حق ہے اور رسول اللہﷺ کی اس حدیث کا مطلب
" میری امت میں سے ایک جماعت ہمیشہ حق پر قائم رہے گی ان کا مخالف ان کو نقصان نہ پہنچاسکے گا یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آجائے" ( مسلم:2/143)
محدثین نے یہی لیا ہے کہ وہ گروہ اہل حدیث ہے- اس کی تفصیل آگے آئے گی۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
" صدیوں میں بہترین صدی میری ہے پھر وہ لوگ جو ان کے بعد ہوں گے پھر وہ لوگ جو ان کے بعد ہونگے" (متفق علیہ)
اس سے مراد صحابہ (رض)، تابعین، تبع تابعین کا دور ہے- 222ھ تک کا زمانہ خیرالقرون سمجھا جاتا ہے-
آئيے اب آپ کے سامنے لقب اہل حدیث کے وہ دلائل پیش کیے جارہے ہیں جو صحابہ رضی اللہ عنہم کے دور سے موجودہ دور تک ہیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے- ان شاءاللہ
لقب اہل حدیث ، عہد صحابہ (رضی الله عنهم) میں

نمبر1
"حضرت ابو سعد خدری رضی اللہ عنہ جب حدیث کے جوان طلباء کو دیکھتے تھے تو کہتے تھے، تمہیں مرحبا ہو، رسول اللہﷺ نے تمہاری بابت ہمیں وصیت فرمائی ہے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم تمہارے لیے اپنی مسجدوں میں کشادگی کریں اور تم کو حدیث سمجھائيں کیونکہ تم ہمارے تابعی جانشین اور اہلحدیث ہو"- (شرف اصحاب الحدیث)
نمبر2
" حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب قیامت کا دن ہوگا تو اہلحدیث اس حال میں آئيں گے کہ ان کے ساتھ روايتیں ہونگی، پس اللہ تعالی ان سے کہے گا کہ تم اہلحدیث ہو- نبی پاکﷺ پر درود بھیجتے ہوئے جنت میں داخل ہوجاؤ" (طبرانی القول البدیع للسخاوی: تاریخ بغداد 3)
نمبر3
کثیر الروایۃ صحابہ حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ (متوفی 57ھ یا 58ھ) کے متعلق امام ابوبکر بن داؤد رقم طراز ہیں کہ میں نے آپ کو خواب میں یہ فرماتے ہوئے دیکھا:
" اما اول صاحب حدیث کان فی الدنیا" دنیا میں سب سے پہلا حدیث والا " اہل حدیث" میں تھا۔ ( تذکرۃ الحفاظ 1/29)
نمبر4
"خیر الامۃ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ (متوفی 68ھ) اہل حدیث تھے" (تاریخ بغداد 3/227)
لقب اہل حدیث، عہد تابعین میں

نمبر1
" سید التابعین حضرت عامر بن شرجیل شعبی رحمہ اللہ (متوفی 104ھ) اہلحدیث تھے" (تاریخ بغداد 3/227)
نمبر2
شیخ علی ہجویری لاہوری نے فرمایا ہے، "عبداللہ بن المبارک امام اہلحدیث تھے" یعنی عبداللہ بن مبارک اہلحدیث کے امام تھے- (کشف المحجوب)
نمبر3
علامہ ذہبی اور امام خطیب نے ذکر کیا ہے کہ "امام ذہری رحمہ اللہ خلیفہ عبدالمالک بن ابو سفیان، عاصم الاحول، عبیداللہ بن عمرو، یحی بن سعید الانصاری رحمہ اللہ تابعین میں اہل حدیث کے امام تھے" ( تذکرہ الحفاظ 97، تاریخ بغداد 2/245)
نمبر4
"ابوبکر بن عیاش تابعی کہا کرتے تھے الحدیث ہر زمانے میں رہے ہیں جس طرح اسلام دوسرے مذاھب کے مقابلہ میں ہے" ( میزان شعرانی)
نمبر5
صحیح مسلم کے مقدمہ میں ہے ائمہ اہلحدیث کا ذکر کیا گیا ہے مثال کے طور پر" مالک بن انس، شعبہ بن الحجاج، سفیان ابن عینیہ، یحیی بن سعید قطان اور عبدالرحمان بن مہدی وغیرہ" ( مقدمہ صحیح مسلم مطبوعۃ دھلی 23)
نمبر6
"امام ابن قتیبہ اپنی کتاب جو معارف اسماء اہلحدیث سے مشھور ہے اس میں ان لوگوں کے نام گنوائے ہیں جو نبی پاکﷺ کے زمانے سے آپ کے زمانے تک گذر چکے ہیں اور 100 نام گنوائے ہیں اور اما ابن قتیبہ تیسری صدی ھجری کے مشھور امام ہیں جیسا کہ امام ذھبی نے ذکر کیا ہے اور ان کے حالات زندگی میں لکھا ہے اور میرا خیال ہے کہ ان کی وفات 310ھ میں ہوئی ہے" (تذکرہ الحفاظ ج 3)
لقب اہلحدیث، تبع تابعین کے زمانے میں

نمبر1
"تبع تابعین اپنے آپ کو اہلحدیث کے نام سے عزت دیتے تھے اور اس نام سے خوش ہوتے تھے جیسا کہ امام ثوری نے کہا ہے کہ اہلحدیث میرے پاس نہ آئيں تو میں ان کے پاس ان کے گھروں میں جاؤں گا" ( شرف اصحاب اہلحدیث)
نمبر2
"تبع تابعین حضرت سفیان بن عینیہ رحمہ اللہ کو ان کے استاد امام ابو حنیفہ نے اہلحدیث بنایا تھا جیسا کہ آپ نے اپنے لفظوں میں یوں بیان کرتے ہیں پہلے پہل امام ابو حنیفہ نے ہی مجھے اہلحدیث بنایا تھا" (حدائق الحنفیہ: 134، تاریخ بغداد 9/178)
نمبر3
"علامہ شہر ستانی نے اپنی کتاب " الملل والنحل" میں ائمہ اہلحدیث کے نام گنوائے ہیں اور وہ اہل حجاز ہیں اور وہ مالک بن انس اور محمد بن ادریس شافعی کے اصحاب ہیں اور سفیان ثوری کے اصحاب ہیں اور داؤد بن علی بن محمد اصفہانی کے اصحاب ہیں اور اسی طرح علامہ ابن خلدون نے اپنی کتاب تاریخ ابن خلدون میں ذکر کیا ہے" (تاریخ ابن خلدون 1/372)
نمبر4
علامہ ابو منصور عبدالقادر بن طاہر تیمی بغدادی نے اپنی مشھور کتاب " اصول دین" میں صحابہ رض، تابعین اور تبع تابعین رح کے حالات کا ذکر کیا ہے- دوران ذکر میں کہا کہ روم جزیرہ آذربائیجان کی سرحدوں کے پورے باشندے اہلحدیث کے مذھب پر تھے اور اسی طرح افریقہ اور اندلس کے باشندے، بحیرہ عرب کے پورے باشندے، زنج کے ساحل پر یمن کی سرحدوں کے پورے باشندے اہلحدیث تھے" ( اصول الدین 1/310)
نمبر5
امام اللغتہ خلیل بن احمد الفراہیدی (متوفی 164ھ) فرماتے ہیں فرشتے آسمان کے اور اہل حدیث زمین کے محافظ ہیں یعنی یہی دین کی دعوت دینے والے اور تقریر و تحریر سے اس کی حفاظت کرنے والے ہیں- نیز فرماتے ہیں ان کے لیے یہی نیکی کافی ہے کہ وہ جب حدیث میں آپ کا نام آتا ہے تو درود شریف لکھتے اور پڑھتے رہتے ہیں-
نمبر6
مشہور زاہد امام فضل بن عیاض ( متوفی 187ھ) اہل حدیث کو دیکھ کر فرمانے لگے" یا ورثۃ الانبیاء"-
نمبر7
خلیفہ ہارون الرشید (متوفی 193ھ) کہتے ہیں کہ 4 صفات مجھے 4 جماعتوں میں ملیں- کفر جہیمہ میں، بحث و جھگڑا معتزلہ میں، جھوٹ رافضیوں میں، اور حق اہلحدیث میں-
نمبر8
عبداللہ بن داؤد الخریبی (متوفی 213ھ) فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے استاذہ سے سنا کہ اہلحدیث اللہ تعالی کی طرف سے اس کے دین کے امین ہیں یعنی علم و عمل میں رسول اللہﷺکے دین کی حفاظت کرنے والے ہیں
(یہ سارے اقوال امام احمد بن سنان الواسطی{۶۵۲ھ}کی کتاب شرف اصحاب اہلحدیث سے لیے گئے ہیں)
اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ صحابہ رض، تابعین و تبع تابعین رح یہ قرون ثلاثہ اہلحدیث کے نام سے مشھور تھے اور ان کو اہلحدیث کہا جاتا تھا-
لقب اہل حدیث، ائمہ اسلام کی نظر میں

ائمہ اربع خود بھی اہل حدیث تھے اور بڑے ہی شدو مد کے ساتھ لوگوں کو اپنی تقلید سے منع کرتے ہوئے صرف قرآن و سنت کی دعوت دیتے تھے-
نمبر1
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ (80ھ 150ھ) آپ کے شاگرد سفیان بن عینیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ "پہلے پہل امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے مجھ کو اہلحدیث بنایا تھا ( حدائق الحنفیہ ص 134)
نمبر2
حنفیت کے بانی امام محمد کے قول کے مطابق انہوں نے اپنی کتاب موطا میں امام زہری کے بارے میں کہا کہ ابن شہاب مدینہ میں اہلحدیث کے نزدیک سب سے بڑے عالم تھے۔ (موطا امام محمد ص 362)
نمبر3
امام شافعی رحمہ اللہ (150ھ 204ھ) کے بارے میں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رح (متوفی 728ھ) فرماتے ہیں" امام شافعی رح نے اہلحدیث کا مذھب پکڑا اور اسی کو اپنے لیے پسند فرمایا" (منہاج السنہ 4/143)
نمبر4
علامہ ابن القیم رح (متوفی 751ھ) اعلام الموقعین میں امام شافعی رح کا قول نقل فرماتے ہیں" تم اپنے اوپر حدیث والوں (اہلحدیث) کو لازم پکڑو کیونکہ وہ دوسروں کے اعتبار سے زیادہ درست اور صحیح ہیں۔
نمبر5
امام شافعی رح اہلحدیث کے مذھب پر تھے بلکہ مذھب اہلحدیث کے مبلغ تھے کہ امام نووی رح نے امام شافعی رح کے حالات زندگی میں لکھا ہے، پھر عراق گئے علم حدیث کو پھیلایا اور مذھب اہلحدیث قائم کیا" (تھذیب الاسماءواللغات)
نمبر6
مام شافعی رح سے روایت ہے کہ آپ فرماتے تھےکہ" اہلحدیث ہر زمانے میں ویسے ہی ہیں جس طرح صحابہ رض ہر زمانے میں تھے- یعنی وہ سختی کے ساتھ کتاب و سنت کی پیروی کرتے تھے" (المیزان الکبری)
نمبر7
امام مالک (95ھ 180ھ) آپ کے متعلق علامہ شمس الدین ابو عبداللہ الذھبی رح (متوفی 748ھ) لکھتے ہیں کہ " قال وھیب، امام اہلحدیث مالک" یعنی وھیب نے کہا کہ اما مالک رح اہلحدیث کے امام تھے- (تذکرۃ الحفاظ 1/195)
نمبر8
امام مسلم بن حجاج نیساپوری رح (261ھ) نے امام مالک رح کو " امام اہلحدیث" کہا ہے- (مقدمہ مسلم شریف ص:23)
نمبر9
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ (164ھ 241ھ) شیخ الاسلام ابن تیمیہ رح آپ کے متعلق فرماتے ہیں " کان علی مذھب اہل حدیث" یعنی آپ رحمہ اللہ اہلحدیث کے مذھب پر تھے- (منہاج السنہ 4/143)
نمبر10
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ طائفہ منصورہ والی روایت کی تشریح یوں فرماتے ہیں " ان لم یکونو ا اہلحدیث فلا ادری من ہم" یعنی اگر طائفہ منصورہ سے مراد اہلحدیث نہیں تو پھر مجھے نہیں معلوم کہ یہ کون ہیں- (نووی شرح مسلم 2/143، واللفظ لہ شرف اصحاب الحدیث 14)
نمبر11
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ بالاتفاق اہلحدیث اماموں کے امام ہیں جیسا کہ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رح نے فرمایا ہے کہ امام احمد اہلحدیث کے مذھب پر تھے- (منہاج السنۃ و ابن خلدون و الملل و النحل)
نمبر12
خلیل بن احمد، صالح بن محمد رازی سے روایت ہے وہ امام احمد بن جنبل رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا " اگراہلحدیث اللہ کے ولی نہ ہوں تو زمین میں پھر اللہ کا کوئی بھی ولی نہیں" (شرف اصحاب الحدیث)
نمبر13
امام الدنیا فی الحدیث فخر المحدثین محمد بن اسماعیل البخاری رحمہ اللہ علیہ (المتوفی 256ھ) جن کی کتاب صحیح بخاری ہے اور تمام اہل علم اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ اصح الکتب بعد کتاب اللہ الصحیح البخاری یعنی قرآن کے بعد سب سے صحیح کتاب صحیح بخاری ہے-
حدیث نبوی لاتزال طائفۃ الخ کی تفسیر میں امام بخاری سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے علی بن مدینی کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ " وہ گروہ اهل الحدیث ہیں" (ترمذی، فتح الباری 13/294)
نمبر14
امام مسلم رحمہ اللہ (المتوفی 261ھ) جن کی مشہور کتاب صحیح مسلم ہے صحیح بخاری کے بعد اسی کا درجہ ہے خود امام مسلم رح نے اپنے صحیح کے مقدمہ میں ائمہ اہل حدیث کا ذکر کیا ہے- (مقدمہ صحیح مسلم مطبوعہ دھلی:43)
نمبر15
حدیث نبوی لاتزال طائفۃ الخ کی تفسیر میں عبداللہ بن مبارک سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا کہ وہ گروہ اہلحدیث کا ہے (شرف اصحاب الحدیث)
نمبر16
امام عیسی ترمذی رحمہ اللہ کی شہادت: " طائفہ منصورہ سے مراد اہلحدیث کا طبقہ ہے" (ترمذی)
نمبر17
امام محمد بن حبان رحمہ اللہ کی شہادت: یعنی یہ بات درست ہے کہ قیامت کے دن رسول اللہﷺ کے سب سے قریب اہلحدیث ہونگے" (جواہر البخاری: 14)
نمبر18
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ علیہ نے اللہ تعالی کا یہ قول " جس دن ہم تمام لوگوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائيں گے" نقل کرکے فرمایا ہے کہ سلف صالحین اس آیت کریمہ کے پیش نظر یہ کہتے ہیں کہ حضرات اہلحدیث کے لیے اس سے بڑا شرف اور کیا ہوسکتا ہے کہ انہیں ان کے اپنے امام اور رہبر نبی پاکۖ کے ساتھ بلایا جائے گا۔ (تفسیر ابن کثیر ص 200)
نمبر19
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا " اہلحدیث کا اعتقاد خالص سنت پر ہے کیونکہ یہ وہی اعتقاد ہے جو نبی پاکﷺسے ثابت شدہ ہے- (منھاج السنۃ:179)
نمبر20
شیخ عبدالقار جیلانی رحمہ اللہ علیہ کی شہادت:
آپ نے فرمایا" اہل بدعات کی کچھہ علامتیں ہیں جن سے ان کی پہچان ہوجاتی ہے- ایک علامت تو یہ ہے کہ وہ اہلحدیث کو برا کہتے ہیں" (غنیۃالطالبین 1/80)
نمبر21
امام علامہ البانی رحمہ اللہ علیہ مسکراتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیا اور فرمایا" الحمد اللہ میں سلفی اور اہلحدیث ہوں اور یہ کہ جس شخص کا منہج سلفیت نہیں وہ حق سے منحرف ہے" (بحوالہ ماہنامہ سبیل المومنین حیدرآباد اکتوبر 2002ء)
نوٹ:
یہ مضمون فیس بک سے لیا گیا ہے
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
میرے بھائی جب اھل سنت کی اصطلاح موجود تھی تو اھل حدیث کی کیا ضرورت؟


نمبر1
"حضرت ابو سعد خدری رضی اللہ عنہ جب حدیث کے جوان طلباء کو دیکھتے تھے تو کہتے تھے، تمہیں مرحبا ہو، رسول اللہﷺ نے تمہاری بابت ہمیں وصیت فرمائی ہے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم تمہارے لیے اپنی مسجدوں میں کشادگی کریں اور تم کو حدیث سمجھائيں کیونکہ تم ہمارے تابعی جانشین اور اہلحدیث ہو"- (شرف اصحاب الحدیث)

یعنی اھل حدیث آپ ہی کی دعوی کے مطابق صحابہ رضی اللہ عنھم کے زمانے میں تھے پہلے نہیں وہ بھی لغوی اھل حدیث۔۔۔۔۔ ۔۔۔!

پھر اگر شیعہ آپ ہی کی کتاب سے ثابت کریں کہ شیعہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہی زمانے میں ایک خاص گروپ(مخلص صحابہ رضی اللہ عنھم) تھا تو۔۔۔۔؟

میرے بھائی کیا اھل حدیث کے نزدیک لغت اور اصطلاح کے مابین فرق نہیں کیا؟
 
Top