• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن مجید کا اسلوب بیان

شمولیت
فروری 21، 2019
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
56
کیا آپ نے کبھی غور کیا

لفظ "ھنيئا" قرآن مجید میں کل چار مرتبہ آیا ہے، ایک مرتبہ دنیا کے سلسلے میں اور باقی تین مرتبہ آخرت کے سلسلے میں۔
وہ آیت جو دنیا سے متعلق ہے اس میں (هنيئا) کے ساتھ صفت "مريئا" کا بھی ذکر ہے اور یہ سورہ نساء میں ہے:
فَكُلُوهُ هَنِیۤـࣰٔا مَّرِیۤـࣰٔا
جبکہ وہ آیات جو آخرت سے متعلق ہیں ان میں (هنيئا) کے ساتھ "مريئا" کا ذکر نہیں ہے۔
وہ آیات ملاحظہ فرمائیں:
كُلُوا۟ وَٱشۡرَبُوا۟ هَنِیۤـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
كُلُوا۟ وَٱشۡرَبُوا۟ هَنِیۤـَٔۢا بِمَاۤ أَسۡلَفۡتُمۡ
كُلُوا۟ وَٱشۡرَبُوا۟ هَنِیۤـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ

مذکورہ بالا آیتوں میں دیکھ سکتے ہیں پہلی آیت میں "مريئا" کا ذکر ہے جوکہ دنیا کے سلسلے میں ہے۔
اور آخری تینوں آیتوں میں (جوکہ آخرت کے سلسلے میں ہیں) "مريئا" کا ذکر نہیں ہے، آپ نے غور کیا ایسا کیوں ہے!!؟! ایسا اس لیے کیوں کہ جنتی کھانہ اس صفت کا محتاج ہے ہی نہیں کیونکہ وہ اصلا ہی مريء ہے۔

مريء کیا ہے آئیے مثال سے سمجھتے ہیں:
کسی نے کوئی کھانہ کھایا جس کا ذائقہ زبان کے لیے تو لذیذ اور مزیدار ثابت ہوا لیکن وہی کھانا پیٹ کے لیے لذیذ ثابت نہ ہوا یعنی اسے کھاکر پیٹ خراب ہوگیا یا کوئی اور تکلیف کا باعث بنا تو یہ کھانہ "مريء" نہ ہوا بلکہ غیر مريء ہوا کیوں کہ یہ پیٹ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا، اور "مريء" جس بات کا متقاضی ہے وہ یہ کہ کھانہ ایسا ہو جو ذائقہ کے اعتبار سے لذیذ تو ہو ہی مزید یہ کہ وہ کھانہ پیٹ کے لیے کسی نقصان کا باعث بھی نہ بنے۔
تو جب جنتی کھانہ سے پیٹ خراب ہونے یا کسی بھی طرح کے نقصان کا باعث بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تو صفت "مريء" کو ذکر کرنے کا کوئی مطلب ہی نہیں۔
اگر جنتی کھانہ کے ساتھ بھی صفت "مريء" کو ذکر کردیا جاتا تو دنیاوی غذا اور جنتی غذا میں کوئی فرق ہی باقی نہ رہتا اور مطلب یہ ہوتا کہ جنتی غذا بھی دنیاوی غذا کی طرح ہے جبکہ یہ ناممکن ہے اور نہ ہی عقل میں آنے والی بات ہے۔
فسبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم
حاصل مطالعہ

(ہدایت اللہ فارس)
 
Top