• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجھے چھوڑا میری امت نے ،میں پھر بھی خاموش رہا
مجھے بھیجنے والے رب میرے میں نے تو کبھی شکوہ نہ کیا

مجھے ریزہ ،ریزہ کرتے ہیں ،مجھے مشرک ہاتھ لگاتے ہیں
میری عزت عظمت بھول گئے ،مجھے دشمن روندتے جاتے ہیں

وہ لوگ جہاں سے گزر گئے جو مجھ کو پڑھنے والے تھے
جو سمجھنے والے تھے اور عمل بھی کرنے والے تھے

میں اب بھی لکھ جاتاہوں ،دیوار پر ٹانکا جاتاہوں
حفظ بھی ہوتا رہتاہوں ،منبر پر بھی سجا یاجاتاہوں

جو میرے جری وارث تھے وہ کافروں سے اب ڈرتے ہیں
اب جان بچانے کی فکر میں ڈالر کو سجدہ کرتے ہیں

توہین جو میری ہوتی ہے تو چند تقریریں ہوتی ہیں
ٹی وی میں اور اخباروں میں بس چند تصویریں ہوتی ہیں

اے میرے مالک اور خالق اب تو ہی انہیں ہدایت دے
انہیں ہمت دے اور طاقت دے پھر عزت دے اور شجاعت دے

ایماں سے یہ کیوں دور ہوئے ،دولت کے نشے میں چور ہوئے
یہ تیل انہیں لے ڈوبا ہے جس تیل پہ یہ مغرور ہوئے

غیروں سے محبت کی پینگیں بڑھاتے ہیں اپنوں سے نفرت ہے
اے میرے مالک اور خالق اب تو ہی انہیں ہدایت دے
شاعر:نامعلوم
 
Top