• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرض کے بدلے 9 سالہ بچی 58 سالہ شخص کو بیاہ دی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521

قرض کے بدلے 9 سالہ بچی 58 سالہ شخص کو بیاہ دی​
[SUP]دی نیوز ٹرائب ٥ اپریل ٢٠١٣ :Noman Fida[/SUP]

سوات: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخواہ کے لوگ عموما بہادر، جفاکش اورغیرتمند سمجھے جاتے ہیں تاہم کبھی کبھی معاملہ اس کے برعکس ہو جاتا ہے۔

پاکستان میں سب سے ذیادہ وزٹ کی جانے والی آزاد نیوز ویب سائٹ دی نیوزٹرائب کے نمائندہ کے مطابق حالیہ واقعہ میں سوات کے ایک رہائشی نے اپنی 9 سالہ بیٹی کو قرض کے بدلے 58 سالہ شخص سے بیاہ دیا۔ جس نے علاقے میں غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے۔

سوات کے علاقے مدین میں سامنے آنے والی اطلاع کے بارے میں پولیس افسر نوید خان نے بتایا کہ نواحی علاقے شنکو میں پیش آنے والا یہ واقعہ قرض کی رقم بروقت نہ لوٹا سکنے کا نتیجہ ہے۔

ڈی ایس پی نوید خان کے مطابق باجوڑے نامی فرد نے شامدارکو 30 ہزار روپے قرض کی رقم لوٹانا تھی ۔ جب اس سے رقم کا مطالبہ کیا گیا تو باجوڑے نے اپنی 9 سالہ بیٹی رمیم کا نکاح شامدارسے کروا دیا۔

اٹھاون سالہ شامدار سے 9 سال کی بچی کے نکاح کی اطلاع پولیس کو ملی جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کے والد، شوہر، نکاح خواں اور 2 گواہوں کو گرفتار کر لیا۔

دی نیوزٹرائب کے نمائندہ کے مطابق پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی مذکورہ افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔
 
Top