- شمولیت
- نومبر 14، 2018
- پیغامات
- 309
- ری ایکشن اسکور
- 48
- پوائنٹ
- 79
رسول اللہ ﷺ کی خصوصیات
(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))
رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ امت مسلمہ کے لیےغیر معمولی اہمیت وافادیت کی حامل ہے ، آپ کی ولادت باسعادت سے لے کر آپ کی وفات پرحسرات تک کے واقعات اہل اسلام کے لیے مشعلِ راہ ہیں ، رسول مقبول ﷺ کی سیرت طیبہ سے اہل اسلام کی وابستگی ان کے ایمان کا حصہ اور کثیر ثمرات کا باعث ہے ،
اسی عظیم مقصد و مشن کے پیش نظر قسط وار سیرت النبی ﷺ شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، سرور کونین ﷺ کا سراپا اقدس کے متعلق ایک سلسلہ اختتام پذیر ہو چکا ہے، اب سے دوسرا سلسلہ ٫٫سرتاج رسل ﷺ کی خصوصیات،، شروع کیا گیا ہے
یہ اس کی پہلی قسط ہے ، رب العالمین اسے شرف قبولیت سے نوازے اور اسے سعادت دارین کا باعث بنائے
(( خصوصیت کا معنی و مفہوم ))
خصوصیت کا لفظ تو اپنے مادے ہی سے واضح ہے، یعنی خاص ہونا، ممتاز ہونا اور اوصاف میں دوسروں سے نمایاں مقام رکھنا۔ خصوصیت کا مطلب امتیازی وصف اور خاص خوبی ہے۔
امام جرجانی لکھتے ہیں: خاص کامطلب دوسروں سے منفرد ہونا ہے، جیسے کہا جائے کہ فلاں کو فلاں خصوصیت حاصل ہے۔ اس سے مقصود ہے کہ فلاں اس چیز میں منفرد ہے، اس میں اس کا کوئی ہم پلہ نہیں۔( الجرجانی، التعریفات، ص:٩٩)
ﷲ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کو اور آپ کی امت کو کئی ایک ایسی خصوصیات سے نوازا ، جو سابقہ انبیاء و رسل علیہم السلام کو اور ان کی امتوں کو عطا نہیں کی گئیں۔
رسول مقبول ﷺ کی ان خصوصیات میں سے کچھ کا تعلق آخرت سے ہے اور کچھ دنیا سے متعلق ہیں۔ دنیاوی خصوصیات میں سے کچھ عبادات سے تعلق رکھتی ہیں اور کچھ معاملات سے۔ آپ کی خصوصیات کا ترتیب سے تذکرہ کیا جائے گا ، ان شاءاللہ عزوجل
""""""""''''''"""""""""""'''''''''''''''"""""""""""""
عصر حاضر میں سیرت طیبہ سے ہمہ گیر رہنمائی اور سیرت النبی سے فکری وعملی مضبوط وابستگی بہت اہمیت وافادیت کی حامل ہے