• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:16)سرور کونین ﷺ کا سراپا اقدس ( (( رسول اللہ ﷺ کی کمر ، آنکھیں اور پلکیں مبارک ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
رسول اللہ ﷺ کا حلیہ مبارک

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

رسول اللہ ﷺ کی کمر ، آنکھیں اور پلکیں مبارک

♻ نبی کریم ﷺ کے دیگر خوبصورت اعضائے مبارکہ کی طرح آپ کی کمر مبارک بھی حسین و جمیل تھی۔ آپ کے سینہ مبارک کی طرح آپ کی کمر مبارک بھی کشادہ تھی۔

♻ حضرت مخرش رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے عمرہ جعرانہ کے ضمن میں آپ ﷺ کی کمر مبارک کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس وقت آپ کی کمر مبارک دیکھی تھی جو چاندی کی طرح خوبصورت اور چمکدار تھی( أحمد بن حنبل، المسند:15512والطبرانی،المعجم الکبیر:327/20)

♻ صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کا حالت احرام میں ایک کندھا مبارک ننگا تھا، اس وجہ سے کمر مبارک پر جھلک پڑ رہی تھی ، آپ کی کمر مبارک انتہائی حسین و جمیل تھی

♻ رسول مقبول ﷺ کی کمر مبارک اس قدر خوشنما اور گداز تھی کہ چارپائی پر بجھے بستر پر لیٹنے سے بھی کمر مبارک پر نشانات پڑ جاتے تھے (صحیح مسلم:2498)

♻نبی مکرم ﷺ کی کمر مبارک کی طرح آپ ﷺ کی آنکھیں اور پلکیں بھی خوشنما اور حسین و جمیل تھیں

♻ نبی کریم ﷺ کی کمر مبارک پر کندھوں کے درمیان مہر نبوت بھی تھی ، جو آپ کے خاتم النبیین ہونے کی علامت تھی (صحیح البخاری:190وصحیح مسلم:2345)

♻ رسول اللہ ﷺ کے چہرہ پُرانوار کے حسن و جمال کی ندرت اور فقید المثالی آپ کی سر مگیں آنکھوں اور پرکشش پلکوں کے سبب بھی تھی۔

♻ آپ کی آنکھیں قدرے بڑی اور بادامی طرز کی لمبی لمبی تھیں۔ آنکھوں میں سرخ ڈورے تھے۔ آنکھوں کی سیاہی بھی شدید تھی اور سفیدی بھی شدید تھی۔(صحیح مسلم:2339وسنن الترمذی:3638واحمدبن حنبل،المسند:684)

♻ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی آنکھیں سرمہ لگائے بغیر ہی سرمگیں تھیں۔ آنکھیں سرمگیں ہونے کے باوجود آپ سوتے وقت اپنی آنکھوں میں سرمہ لگایا کرتے تھے۔سنن الترمذی:٣٦٤٥، ٢٠٤٨ و أحمد بن حنبل، المسند:٣٤١٠)

♻آپ ﷺ کی خوشنما آنکھوں پر سجی پلکیں بھی دلکش تھیں۔ داڑھی اور سر مبارک کی طرح پلکوں کے بال بھی سیاہ اور گھنے تھے۔ پلکوں کے بال لمبے اور بالکل سیدھے ہونے کی بجائے خم دار بھی تھے۔(سنن الترمذی:٣٦٣٨و الطبرانی، المعجم الکبیر:٣٦٠٥ و الہندی، کنز العمال:٤٦٣٠٠)

♻ پروردگار عالم اہل اسلام کو اپنے حبیب ﷺ سے حقیقی محبت و احترام کی توفیق سے سرفراز فرمائے اور انہیں عمل وکردار میں آپ ﷺ کا امتی بنائے

""""""""''''''"""""""""""'''''''''''''''"""""""""""""
عصر حاضر میں سیرت طیبہ سے ہمہ گیر رہنمائی اور سیرت النبی سے فکری وعملی مضبوط وابستگی بہت اہمیت وافادیت کی حامل ہے
 
Top