• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:20)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)اسلوبِ تحریر وفہارس

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(قسط:20)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)

عصر حاضر کا ممتاز ترین سیرت النبی انسائیکلوپیڈیا ، علمی و تحقیقی ، دعوتی و تربیتی اور فکری و منہجی کئی خصوصیات کا حامل

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ، رفیق کار:دائرہ معارف سیرت ))

(( دائرہ معارف سیرت ،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم )) (قسط:20) اسلوبِ تحریر وفہارس

١۔ قرآنِ پاک کی آیات کے لیے یہ مخصوص بریکٹ ( ) استعمال کی گئی ہے۔

٢۔ حدیث شریف کے لیے یہ علامۃ النص (( )) استعمال کی گئی ہے تاکہ رسول اللہe کے الفاظ مبارک ممیز وممتاز ہوجائیں۔

٣۔ عربی کے تراجم کو عام متن سے ہٹ کر نسبتاً اندر کی طرف رکھا گیا ہے۔دائیں بائیں کچھ جگہ خالی چھوڑی گئی۔ قرآنِ مجید اور احادیث کے تراجم کو واوَین ('' '') لگائے گئے ہیں۔ اقتباس کی نشاندہی بھی اسی طرح کی گئی ہے۔

٤۔ اکثر مواقع پر علمی و فنی اصطلاحات، غریب الفاظ اوراَعلام واماکن کی وضاحت کی گئی ہے۔

٥۔ تمام عربی عبارات و اشعار کا ترجمہ یا مفہوم درج کیا گیا ہے۔

٦۔ عنوانات، متن اور حواشی کے حروف یعنی فونٹ سائزمیں مناسب فرق رکھا گیا ہے تاکہ مسلسل مطالعے میں دقت نہ ہو اور تلاش کرنے میں سہولت بھی رہے۔

٧۔ ہندسوں کو اردو رسم الخط میں لکھا گیا ہے۔

٨۔ ایک سے زائد بیان ہونے والی اقسام یا وجوہ کو الف ، ب، ج یا نمبروں کے ساتھ انڈینٹ (Indent) میں کیا گیاہے۔

٩۔ آیات میں قرآنی رسم الخط کا لحاظ رکھتے ہوئے کھڑی زبر ، کھڑی زیر، الٹا پیش اور مدّ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

١٠۔ عبارت عام فہم، نفیس اور سلیس رکھی گئی ہے۔ جملے بالعموم چھوٹے چھوٹے اور باہم مربوط ہیں۔

اسلوبِ فہارس

١۔ ہر جلد کے آغاز میں ابواب کی اجمالی فہرست دی گئی ہے۔

٢۔ اجمالی فہرست کے بعد عنوانات کی درجہ بندی کے مطابق تفصیلی فہرست دی گئی ہے۔

٣۔ تفصیلی فہرست سیرتِ مبارکہ کے ذیلی عنوانات سے مزین ہے۔
 
Top