• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:20)سرور کونین ﷺ کا سراپا اقدس ( (( رسول اللہ ﷺ کی چال مبارک ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
رسول اللہ ﷺ کا حلیہ مبارک

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

آنحضرت ﷺ کی چال مبارک

♻ رسول کریم ﷺ خَلق میں بھی اجمل و اکمل تھے اور خُلق میں بھی اعلیٰ و برتر تھے۔ آپ چال ڈھال اور بات چیت میں غرور و تکبر اور فخر و ریا جیسی تمام غیر اخلاقی عادات و اطوار سے پاک تھے۔

♻ رسول مقبول ﷺ کی چال عاجزانہ اور آواز پست ہوا کرتی تھی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ آگے کو ذرا جھک کر تیزی سے چلا کرتے، یوں محسوس ہوتا، جیسے ڈھلان سے نیچے کی طرف تشریف لا رہے ہوں۔ (أحمد بن حنبل، المسند:١٠٥٢)

♻ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہی کی حدیث ہے کہ رسول اللہ ﷺ پاؤں جما جما کر یوں چلتے جیسے بلندی سے نشیب کی طرف اتر رہے ہوں۔ پلٹ کر دیکھتے تو مکمل پلٹتے، صرف چہرہ نہ موڑتے۔

♻ آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان مہر نبوت تھی۔ آپ خاتم النّبیین تھے۔ آپ سب سے زیادہ سخی، سب سے بڑھ کر سچے، سب سے زیادہ نرم مزاج اور رہن سہن میں سب سے بہتر تھے۔

♻آپ کو اچانک دیکھنے والا مرعوب ہو جاتا تھا، لیکن جان پہچان کے بعد آپ کے ساتھ گھل مل کر آپ ہی کا ہوکر رہ جاتا۔ (سنن الترمذی:٣٦٣٨ و ابن أبی شیبہ، المصنف:٣١٨٠٥)

♻حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر میں نے حسین و جمیل کوئی نہیں دیکھا، یوں لگتا جیسے آپ کے رخِ زیبا پر سورج نمودار ہو رہا ہو۔ میں نے چلنے میں رسول اللہ ﷺ سے تیز رفتار بھی کوئی نہیں دیکھا،

♻ یوں محسوس ہوتا جیسے زمین ہی آپ کی خاطر سمٹ گئی ہو۔ آپ کے ہمراہ چلتے ہوئے ہمیں تو زحمت اُٹھانا پڑتی ، لیکن آپ دقت محسوس کیے بغیر آرام سے چلے جا رہے ہوتے۔ (أحمد بن حنبل، المسند:٨٦٠٤ و ابن حبان، الصحیح:٦٣٠٩)

♻ ھادی عالم ﷺ سرتاج رسل اور سید البشر جیسے یگانہ وصف سے متصف تھے ، تمام طرح کے اوصاف و امتیازات کے باوجود آپ کی چال ڈھال میں کمال درجے کی عجز و انکساری تھی،

♻رب العالمین نے قرآن کریم میں مختلف انداز سے غرور و گھمنڈ کی مذمت فرمائی ہے اور جبار و متکبر آدمی کے ہدایت سے محروم رہنے کی وعید سنائی ہے

♻ رسول اکرم ﷺ نے کئی ایک انداز سے نخوت و گھمنڈ سے خود کو محفوظ رکھنے کی نصیحت فرمائی ہے ، آپ کی کا فرمان عالیشان ہے کہ دل میں ذرہ برابر تکبر رکھنے والا روز قیامت ناکام ہو سکتا ہے ،

♻ مذہب بیزار جدید فکرو تہذیب نے انسانوں میں غرور و گھمنڈ کو اس قدر پروان چڑھایا کی جدید تہذیب یافتہ انسان اپنے خالق و مالک اور آخرت ہی کا انکار کرنے لگا اور خود کو شعوری یا غیر شعوری طور پر رب سمجھنے لگا ،

""""""""''''''"""""""""""'''''''''''''''"""""""""""""
فقہ السیرۃ النبویہ: سیرت طیبہ سے فکری ، دعوتی ، تربیتی ، تنظیمی اور سیاسی رہنمائی


عصر حاضر میں سیرت طیبہ سے ہمہ گیر رہنمائی اور سیرت النبی سے فکری وعملی مضبوط وابستگی بہت اہمیت وافادیت کی حامل ہے
 
Top