• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:9)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)دائرہ معارف سیرت اور روایت پسندانہ منہج نگار

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(قسط:9)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)

عصر حاضر کا ممتاز ترین سیرت النبی انسائیکلوپیڈیا ، علمی و تحقیقی ، دعوتی و تربیتی اور فکری و منہجی کئی خصوصیات کا حامل

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ، رفیق کار:دائرہ معارف سیرت ))


(( دائرہ معارف سیرت ، محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم )) تعارف و امتیازات(حصہ: 9) دائرہ معارف سیرت اور روایت پسندانہ منہج نگارش

اصالت پسندی اور تجدد پسندی سیرت نگاری کے دو اہم نظریاتی و اصولی منہج ہیں۔ الحاد و استشراق کی فکری و سیاسی برتری سے قبل تک اہل سیرت اصالت پسندی کے منہج پر ہی گامزن تھے۔

سیرت نبوی کے خرق عادت واقعات، معجزات و دلائل اور ماروائے عقل امور کو من و عن تسلیم کیا جاتا اور رقم کیا جاتا رہا۔ ابن اسحاق، ابن ہشام، ابن کثیر، زرقانی اور صالحی و صلابی کی سیر ت نگاری اسی منہج پر ہے۔

عالمی استعمار کے فکری و سیاسی غلبے کے بعد روایت پسندانہ کے برعکس تجدد پسندانہ اسلوب سیرت نگاری رواج پانے لگا۔ برصغیر میں اس مکتبہ فکر کے سرخیل سرسید ٹھہرے۔ عربی سیرت نگاری میں یہ عمل محمد حسین ہیکل اور احمد فرید وجدی کے ذریعے انجام پایا۔

اس کے بعد عقل و درایت اور سائنس و تجدد کے نام پر تعلیمات اسلامیہ کے قبول و ردّ کا طویل سلسلہ شروع ہو گیا اور ایک مستقل مکتبہ فکر وجود میں آیا۔

دائرہ معارف سیرت تمام طرح کے استعماری و الحادی تسلط و غلبہ کے باوجود محدثانہ اور اصالت پسندانہ اسلوب نگارش کی عمدہ نظیر ہے۔ روایت پسندی، منہج اہل السنہ اور اسلاف امت کی مکمل ترجمانی کو بخوبی نبھایا گیا ہے۔

سیرت طیبہ کے کسی ایک واقعہ کی تشریح و تعبیر منہج محدثین اور سلف صالحین کے منہج سے ہٹ کر نہیں کی گئی۔ تمام کتاب میں سے ایک مثالی بھی ایک کے خلاف نہیں ملے گی،

اصالت پسندانہ اسلوب و منہج کو پرکھنے کے لیے معجزات اور خرق عادت امور سرفہرست آتے ہیں۔ دائرہ معارف سیرت نبوی معجزات، ماروائے عقل امور اور خرق واقعات کے نقل و تشریح میں اہل السنہ کا ترجمان ہے۔

سیرت نبوی کے معجزہ نما کسی واقعہ کو بھی تجدد و الحاد سے مرعوبیت کی بنا پر ترک نہیں کیا گیا۔ نہ ہی کسی واقعہ کی غیر سائغ تشریح وتوضیح کی گئی ہے ،

دائرہ معارف میں مذکور معجزات کی طویل فہرست ہے۔ بطور مثال ملاحظہ کریں: باب:٧٦، اسراء و معراج۔ باب:١٢٤، بدر میں نزول ملائکہ۔ باب:١٥١، رسول صلی ﷲ علیہ وسلم کا ایک معجزہ، باب:١٧٩، سخت چٹان اور رسول ﷲ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا معجزہ۔ باب:٢٨٦، معجزات و غیر عادی امور۔ باب:٣١٥-٣٢٠، آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے معجزات، بیماروں اور زخمیوں کا صحت یاب ہونا۔

ان کے علاوہ بھی دسیوں معجزات دائرہ معارف کا حصہ ہیں۔ اس سے دارالمعارف کی روایت و اصالت پسندانہ سیرت نگاری کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے جو کہ عصر حاضر میں کسی نمایاں کارنامے سے کم نہیں۔

دائرہ معارف میں نہ سائنس و عقل کی بالادستی، نہ الحاد و استعمار سے مرعوبیت، نہ خرق عادت نبوی واقعات کی غیر سائغ توجیہ و تاویل اور نہ ہی قصداً اغماض و اعراض برتا گیا ہے ۔
 
Top