• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:9)سرتاج رسل ﷺ کی خصوصیات (( رسول مقبول ﷺ کو حوضِ کوثرسےنوازےجانے کا اعزاز اور امت کی حالت زار ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
309
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(( رسول الله ﷺ کی خصوصیات ))

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

حوضِ کوثر کا اعزاز اور امت کی حالت زار

♻ ﷲ تعالیٰ کے اپنے محبوب ﷺ پر خصوصی انعامات میں سے ایک عظیم نعمت حوضِ کوثر ہے۔ آپ نے فرمایا: (( أُعْطِیْتُ الْکَوْثَرَ )) (أحمد بن حنبل، المسند:١٢٥٤٢) ''مجھے حوضِ کوثر عطا کیا گیا ہے۔''

♻ نبی کریم ﷺ کی اسی عظیم خصوصیت کا تذکرہ کرتے ہوئے رب تعالیٰ نے فرمایا:(( اِِنَّآ اَعْطَیْنٰـکَ الْکَوْثَرَo )) (الکوثر:108/1) ''بلاشبہ! ہم نے آپ کو حوضِ کوثر سے نوازا ہے۔''

♻ جناب ابوعبیدہ نے اس آیت کی تفسیر کے متعلق ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا تو انھوں نے بتایا: یہ تمھارے پیغمبر کو عطا کی جانے والی نہر ہے۔ (صحیح البخاری:٤٩٦٥ و أحمد بن حنبل، المسند:٢٦٤٠٣)

♻ سورہ کوثر کی تفسیر آنحضرت ﷺ سے بھی مروی ہے۔ آپ نے فرمایا: ''کوثر جنت کی نہر ہے جس کا میرے رب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے۔'' (صحیح مسلم:٤٠٠ و سنن أبی داود:٧٨٤)

♻ یہی نہر کوثر معراج کے موقع پر بھی آپ کو دکھائی گئی۔ اس کے بارے میں آپ کو پہلے سے معلوم نہ تھا۔ آپ نے حضرت جبرائیل سے پوچھا تو انھوں نے بتایا: یہی نہر کوثر ہے۔(صحیح البخاری:٤٩٦٤ و سنن أبی داود:٤٧٤٨)

♻ نہر کوثر کے کناروں پر نصب گنبد خولدار موتیوں کے ہیں جبکہ اس نہر کے اندر کی مٹی کستوری ہے۔ اسی نہر پر نبی کریم ﷺ کا حوض مبارک ہے جس کے آب خورے ستاروں جتنے ہیں۔

♻ آپ کو عطا کردہ اس حوض کا پانی دودھ سے بڑھ کر سفید، برف سے بڑھ کر ٹھنڈا اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔ ایک بار یہاں سے پانی نصیب ہونے والے کو کبھی پیاس نہیں ستائے گی۔ آپe اپنی امت کے وفا شعاروں کو اسی حوضِ کوثر کے جام پلائیں گے

♻ لیکن کچھ ایسے نافرمان بھی ہوں گے ، جنھیں بدعات کا ارتکاب کرنے کی وجہ سے دور بھگا دیا جائے گا۔ آپ فرمائیں گے: ''انھیں مجھ سے دور لے جاؤ۔'' (صحیح البخاری:٦٥٨١ و صحیح مسلم:٤٠٠،٢٤٩، ٢٣٠٠ و سنن ابن ماجہ:٤٣٠٣)

♻ صاحب حوض کوثر ﷺ کا فرمان عالیشان ہے عظیم الشان(( ألا وإنِّي فرطُكُم علَى الحوضِ ، وأُكاثرُ بِكُمُ الأممَ ، فلا تسوِّدوا وجهي )) (سنن ابن ماجہ:2499) ٫٫دھیان سے سنو! میں حوض کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں،میں تمہاری کثرت کے باعث دیگر امتوں پر فخر کروں گا، دیکھنا اس دن مجھے کہیں رسوا نہ کروانا،،

♻ یہ حدیث مبارکہ کس قدر اہم ہے ، رسول اللہ ﷺ حوض کوثر پر اپنی امت کے استقبال کے لئے تشریف لے جا چکے ہیں ، لیکن کیا امت مسلمہ کا ایمان اور عمل وکردار ایسا ہے کہ وہ حوض کوثر پر آپ کے دست مبارک سے جام نوش کر سکیں گے اور آپ ان کی وجہ سے فخر کریں گے، یا کہ انہیں وہاں سے دھدکار دیا جائے گا ،یہ خود بھی رسوا ہوں گے اور رسول مکرم ﷺ کی رسوائی کا باعث بھی بنیں گے؟!!

""""""""''''''"""""""""""'''''''''''''''"""""""""""""
عصر حاضر میں سیرت طیبہ سے ہمہ گیر رہنمائی اور سیرت النبی سے فکری وعملی مضبوط وابستگی بہت اہمیت وافادیت کی حامل ہے
 
Top