• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

'قوانٹم اسکیلر انرجی پینڈنٹ'

شمولیت
دسمبر 01، 2014
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
9
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ضروری اطلاع ، خبردار ، ہوشیار باش
برادران اسلام
حالیہ دنوں ایک شئے 'قوانٹم اسکیلر انرجی پینڈنٹ' کے بارے میں علم ہوا ، مشہور یہ کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک سائنسی ایجاد ہے، جبکہ یہ کوئی سائنسی ایجاد نہیں بلکہ صیہونی ایلومناتی اختراع ہے،اسکے استعمال سے انسان اپنے اندر کرشماتی طاقت محسوس کرتا ہے، نیز تمام ظاہری جسمانی تکالیف کا احساس ختم ہوجاتا ہے مثلاََ درد، کمزوری، تھکاوٹ، بے چینی، گھبراہٹ ، بد ہظمی، اختلاج قلب وغیرہ سے افاقہ ، ٹھوکر کھا کر گرنا تو کجا ، لڑکھڑانا بھی نہیں، خود سے طاقتور شخص اگر زور آزمائی کرے تو منہ کی کھائے، یہ لاکٹ یعنی پینڈٹ پہننے والا اگر پینڈنٹ پانی کے گلاس سے بھی ٹکرا دے تو پانی میں جادوئی اثرات پیدا ہونا، جیسے کسی پیر صاحب نے دم کیا ہوا پانی دیا ہو اور پیتے ہی تکلیف ختم ہو گئی ہو۔
یہ 'قوانٹم اسکیلر انرجی پینڈنٹ' پاکستان میں بھی متعارف کروایا گیا ہے اور ٹی وی چینلز پر بھی اسکی تشہیر ،مارننگ شوز وغیرہ میں کی گئی ہے، اس 'قوانٹم اسکیلر انرجی پینڈنٹ' کا ظاہری مقصد انسان کو طاقت ور بنانا اور اسکی قوت مدافعت میں اضافہ کرنا باور کرایا جاتا ہے، جبکہ اسکا اصل اور بنیادی مقصد انسان کو اس 'قوانٹم اسکیلر انرجی پینڈنٹ' کا محتاج بنانا ہے، اور اسپر اسقدر اعتقاد اور یقین قائم کروانا ہے جیسے اس کے بغیر زندگی پھیکی اور بے رنگ ہے، اسکو بطور علاج تجویز کیا جا رہا ہے ، جب کہ ایسی کوئی بھی شئے کا بطور علاج پہننا احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ناجائز ، حرام اور شرک قرار دیا گیا ہے۔
اس 'قوانٹم اسکیلر انرجی پینڈنٹ' کے اوپر مختلف اشکال بطور تزئین و آرائش یعنی بطور ڈیزائن بنی ہوئی ہوتی ہیں، مگر یہ محض ڈیزائن نہیں، بلکہ ایلومناتی نشانات ہیں، جو پینڈنٹ سب سے زیادہ گردش میں ہے وہ ایک کم مشہور ڈیزائن ہے، جس کے درمیان میں ایک دائرہ ہے اور اسکے آٹھ طرف چھوٹے چھوٹے آٹھ دائرہ دار شعائیں نکلتی ہوئی دکھائی گئی ہیں، یہ نشان Star of Astaroth کہلاتا ہے جو ایک ایلومناتی نشان یا سمبل ہے، اسکے علاوہ اس پینڈنٹ پر ڈیوڈ اسٹار، پینٹاگون، صلیب ، صلیب مجروح ، فری میسن کا مشہور ترین G وغیرہ بھی بنے ہوئے ہیں۔
اسکی تیاری بظاہر آتش فشانی لاوے کے اجزاء سے کی جاتی ہے ، مگر اس کے پیچھے صیہونی سحر انگیزی یعنی جادو، شرکیہ اور کافرانہ کلمات و حرکات بھی شامل ہیں، اسمیں شامل اجزاء ریڈیو ایکٹیو بھی ہیں جس کا فائدہ یہ ساحرانہ طلسم بناتے وقت کیا جاتا ہے، اس پینڈنٹ کی ابتداء SOLOMON TAMPLE کے ایک ربی نے کی ہے اس میں مصری، ہندی اور صیہونی سحر کو یکجا کیا گیاہے sol سلمان علیہ السلام کے لئے، یہود سیدنا سلمان علیہ السلام کو جادوگر بادشاہ مانتے ہیں، اسلئے صیہونی جادو میں انکا نام استعمال ہوتا ہے OM ہندی میں بھگوان کے لئے استعمال ہوتا ہے اور on قدیم مصری زبان میں سن یعنی سورج کے لئے استعمال ہوتا تھا، یہ تین سحر اس 'قوانٹم اسکیلر انرجی پینڈنٹ' کی تیاری میں شامل ہیں
'قوانٹم اسکیلر انرجی پینڈنٹ' کے استعمال سے انسان چونکہ عمومی حالات سے زیادہ قوی اور طاقتور محسوس کرتا ہے تو لامحالہ اسکا دماغ بھی آسمانوں تک پرواز کی کوشش کرتا ہے، جو دینی نقصانات کے ساتھ ساتھ، معاشرتی ، عائلی اور معاشی نقصانات کا سبب بھی بن رہا ہے،
بہر صورت اس 'قوانٹم اسکیلر انرجی پینڈنٹ' کا استعمال کسی بھی صورت میں حرام ہے اور اسپر اعتقاد کفر و شرک کی منازل تک لےجاسکتا ہے
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سید محمد علی
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته

اسکی تصویر بھی شیئر کر دیں.
بارک اللہ فیک
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
بسم اللہ الرحمن الر حیم
اس کی کوئی ایک شکل نہیں سینکڑوں کے حساب سے ہیں ماضی قریب میں بھی ہم نے اس طرح کا ایک برسلیٹ دیکھا ہے جس کو بلڈ پریشر کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا تھا ہم نے اس کا استمال خاص و عام میں دیکھا
 
Top